ایمان

ذاتِ باری تعالیٰ سے متعلق مختلف قسم کے خیالات کا آنا

فتوی نمبر :
25402
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

ذاتِ باری تعالیٰ سے متعلق مختلف قسم کے خیالات کا آنا

السلام علیکم! مجھے اللہ کی ذات کو لے کر بہت سے عجیب و غریب خیالات آتے ہیں کہ میرا کیا عقیدہ ہے؟ اس کائنات میں جتنی بھی مخلوقات ہیں، خواہ آسمان پر ہوں یا زمین پر، خشکی پر ہوں یا پانی میں، جو کچھ اللہ نے بنائی ہیں، اللہ کی ذات بالکل کسی سے بھی نہیں ملتی، وہ ذات کیسی ہے؟ کیسی دکھتی ہے، اس کا علم صرف اور صرف وہ خود رکھتاہے انسانی آنکھ کبھی بھی اللہ کی ذات کو نہیں دیکھ سکتی اور انسانی عقل میں وہ علم کبھی بھی نہیں آسکتا جو اللہ کی ذات کو سمجھ سکے، انسان کو اللہ کی ذات کو لے کر جیسے بھی جتنے بھی خیالات آتے ہیں، وہ شیطان پریشان کرتاہے، وہ انسان کا ایمان خراب کرنا چاہتاہے، کیوں کہ انسانی عقل اللہ کی ذات کا بالکل تصور کر ہی نہیں سکتی، انسانی عقل میں وہ علم آہی نہیں سکتا کسی بھی صورت کہ وہ رب کی ذات کو یا اس کی کسی بھی صفت کو سمجھ لے، کیا میرا عقیدہ ٹھیک ہے؟ اگر کوئی حوالہ ہے تو وہ بھی دے دیں اردو ترجمہ کے ساتھ۔ (۲) کیا یہ حدیث شریف میں ہے کہ اللہ کی ذات کے بارے میں کبھی بھی نہیں سوچنا چاہیے؟ جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا مذکور عقیدہ تو ٹھیک ہے کہ اللہ کی ذات کو انسانی عقل نہیں سمجھ سکتی اور یہ بھی درست ہے کہ اللہ کی ذات میں غور نہیں کرنا چاہیے، اس لیے شریعت مطہرہ نے اس بارے میں جو حکم دیا ہے، اس کی پاسداری لازم ہے، البتہ خود سے کسی قسم کے فاسد خیالات آئیں تو اس پر مؤاخذہ نہیں اور خیالات فاسدہ آنے کی صورت میں اگر ان کو ناپسندیدہ سمجھے تو یہ ایمان کی علامت ہے، ان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی في القرآن الکریم: لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ ۔(الٲنعام:۱۰۳)۔
في مشکاۃ المصابیح: عن أبي هريرة قال سمعت رسول الله ۔ صلى الله عليه وسلم ۔ يقول: " لا يزال الناس يتساءلون حتى يقال: هذا خلق الله الخلق فمن خلق الله؟ فإذا قالوا ذلك فقولوا الله أحد، الله الصمد، لم يلد، ولم يولد، ولم يكن له كفوا أحد، ثم ليتفل عن يساره ثلاثا، وليستعذ من الشيطان ". رواه أبو داود اھ (۱/۱۹)۔
وفیها ٲیضا: وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: جاء ناس من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى النبي صلى الله عليه وسلم فسألوه: إنا نجد في أنفسنا ما يتعاظم أحدنا أن يتكلم به. قال: «أو قد وجدتموه» قالوا: نعم. قال: «ذاك صريح الإيمان» . رواه مسلم اھـ (۱/۱۹) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الرشید محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25402کی تصدیق کریں
1     869
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات