میں مرزا عدیل بیگ ولد مرزا اطہر بیگ !میرے والد صاحب نے 2010 میں ایک مکان خریدا، جس کی قیمت اس وقت43 لاکھ روپے تھی، میں نے اس رقم میں آٹھ لاکھ اسی ہزار (880000) روپے ملایا، اور یہ پیسے دیتے وقت میں نے ان سے کہا کہ بیچتے وقت جو بھی نفع یا نقصان ہوگا، اس حساب سے واپس لونگا، اس بات پر میرے والد صاحب اور دونوں بھائی مرزا سعد بیگ اور مرزا حسیب بیگ سب رضا مند تھے، اور ابھی بھی ہیں، میرا سوال ہے کہ اب اگر نفع ہو رہا ہے ،تو شرعی لحاظ سے زیادہ پیسے لینا جائز ہے یا نہیں؟میرے والد صاحب نے ایک اور جگہ سے فتویٰ لیا ہے، تو انہوں نے اسے عدمِ جواز کا فتویٰ دیا ہے ،اور میر ی رقم کو ہبہ کہا ۔ آپ شرعی لحاظ سے ہمیں اس مسئلے کا بتائیں کہ منافع کے حساب سے رقم واپس لینا جائز ہے یا نہیں؟ جزاک اللہ !
صورتِ مسئولہ میں مکان سائل اور اس کے والد کے درمیان ہر ایک کے لگائے گئے سرمایہ کے تناسب سے مشترک ہے، اب سستا یا مہنگا ہونے کی صورت میں اسی تناسب کو بنیاد بناتے ہوئے تقسیم کی جائے گی،چاہے اب اس کی قیمت بڑھی ہوئی کیوں نہ ہو۔
كما في الهداية شرح البداية: فإن شرطا أن المشتري بينهما نصفان والربح كذلك يجوز ولا يجوز أن يتفاضلا فيه وإن شرطا أن يكون المشترى بينهما أثلاثا فالربح كذلك اھ (3/ 11)۔
كما في الدر المختار: وشرعا (عبارة عن عقد بين المتشاركين في الأصل والربح) (4/ 299)۔
وفي الفتاوى الهندية: أما الشركة بالمال فهي أن يشترك اثنان في رأس مال فيقولا اشتركنا فيه على أن نشتري ونبيع معا أو شتى أو أطلقا على أن ما رزق الله عز وجل من ربح فهو بيننا على شرط كذا أو يقول أحدهما ذلك ويقول الآخر نعم كذا في البدائع اھ (2/ 302)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0