غسل

حضورؐ اور حضرت عائشہؓ کے باہم غسل کے دوران مابین السترۃ والرکبۃ مستور تھا یا نہیں؟

فتوی نمبر :
30257
| تاریخ :
2020-10-26
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

حضورؐ اور حضرت عائشہؓ کے باہم غسل کے دوران مابین السترۃ والرکبۃ مستور تھا یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک حدیث کا مفہوم ہے حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہﷺ ایک برتن میں غسل کرتے جو ہمارے درمیان ہوتا اور آپ مجھ سے جلدی فرماتے، میں کہتی میرے لیے بھی چھوڑ دیں، میرے لیے چھوڑ دیں (صحیح مسلم، کتاب الحیض باب القدر المستحب من الماء فی حالۃ الجنابۃ) غالباً یہی حوالہ ہے ، عرض ہےکہ پڑھنے کے زمانہ میں جب یہ حدیث پڑھی تو فوراً ذہن میں یہی آیا کہ جیسے غسل کیا جاتا ہے ویسے کیا ہوگا، لباس انسان اتار دیتا ہے اور میاں بیوی کے لیے تو حرج بھی نہیں، لیکن استاد محترم نے بتایا کہ بالکل نہیں اتارا تھا، بلکہ ناف سے گھنٹوں کے درمیان مستور تھا۔
لیکن حال ہی میں ایک صاحب نے کہا کہ حافظ ابن حجر نے کہا کہ داؤدیؒ نے اس حدیث سے استدلال کر کے کہا کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھ سکتے ہیں اور اس کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے ،ابن حبان نے سلیمان بن موسیٰ سے بیان کیا ہے کہ ان سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو اپنی بیوی کی شرم گاہ دیکھتا ہے تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے بارے میں عطاءؒ سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کی بابت سوال کیا تو انہوں نے مذکورہ بالا حدیث ذکر کی، سوال یہ کہ غسل کیسا تھا؟ کیا مابین السترۃ والرکبۃ مستور تھا؟ یا بالکل بھی مستور نا تھا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حدیث میں دونوں باتوں کا احتمال ہے، اس لیے ائمہ مجتہدین اور شارحینِ حدیث نے اس سے ہر دو جہت کو ملحوظ رکھتے ہوئے استدلال فرمایا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الشمائل المحمدية للترمذي: باب ما جاء في حياء رسول الله صلى الله عليه وسلم عن أبي سعيد الخدري قال: «كان صلى الله عليه وسلم أشدّ حياء من العذراء في خدرها «2» . وكان إذا كره شيئا عرفناه «3» في وجهه»(ص: 203)
وفی الشمائل المحمدية للترمذي: عن مولى لعائشة قال: «قالت عائشة: ما نظرت إلى فرج رسول الله صلى الله عليه وسلم أو قالت: ما رأيت فرج رسول الله صلى الله عليه وسلم قطّ»(ص: 203)
وفی مرقاة المفاتيح: عن يعلى رضي الله عنه، قال: «إن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى رجلا يغتسل بالبراز (إلی قوله) ثم قال: " إن الله حيي ستير يحب الحياء والتستر ; فإذا اغتسل أحدكم فليستتر» ". رواه أبو داود والنسائي، وفي روايته قال: " «إن الله ستير، فإذا أراد أحدكم أن يغتسل فليتوار بشيء» ".(إلی قوله) قال أئمتنا: يحرم كشف العورة في الخلوة لغير حاجة اھ(2/ 431)
وفی إعلاء السنن: عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " بينا أيوب يغتسل عريانا الخ قال المؤلف: هو محمول علی الإغتسال فی الخلوة (إلی قوله) وجوب ستر العورت عام ولو فی الخلوة علی الصحیح إلا لغرض صحیح اھ(۱/۱۶۲)
وفی شرح صحيح البخارى: نُهى عن التعرى بحيث يراه أحد. وفى نهيه عليه السلام، عن المشى عريانًا بيان أنه لا يجوز القعود عريانًا فى موضع يكون معناه معنى الموضع الذى نهى فيه عن المشى عريانًا، وذلك القعود بحيث يراه من لا يحل له أن يرى عورته؛ فكان القعود عريانًا فى معنى المشى عريانًا، ولذلك نهى النبى عن دخول الحمام بغير إزار. (2/ 28) ـــــــــ والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاسم على رفيع عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 30257کی تصدیق کریں
0     1361
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات