متفرقات

تصوف میں قطب اور ابدال کا کوئی تصور ہے ؟

فتوی نمبر :
3240
| تاریخ :
2007-06-23
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

تصوف میں قطب اور ابدال کا کوئی تصور ہے ؟

میں نقشبندی طریقت میں شیخ ۔۔۔۔۔ سے بیعت ہوں تصوف میں کیا قطب اور ابدال کا کوئی تصور ہے ؟
میرا ایک دوست کہتا ھیکہ ابدال کائنات کو کنٹرول کرتے ھیں کیا یہ صحیح ہے یا نہیں ؟ کیا یہ شرک ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں ! قطب اور ابدال ریاضت وسلوک کے اعلیٰ مراتب و درجات کے نام ہیں ،پس جو شخص قرب الہی کو سنت نبوی کے موافق اختیار کرتا ہے اور اس سلسلے میں اپنے اکابر و اولیاء کے وظائف و اوراد، اور نقش قدم کو اختیار کرتے ہوئے رب کریم کی خوشنودی کو اپنا مقصد حیات بنا لیتا ہے قطب اور ابدال کہلاتا ہے ، یہاں تک کہ اسکے انتقال پر رب کریم اسکا نائب بھی مقرر فرما دیتے ہیں مگر ان سب کے باوجود انہیں کائنات میں تصرف کا اختیار نہیں ہوتا اگر چہ یہ ضرور ہے کہ ایسے لوگوں اور افراد کی برکت سے نظام عالم کی بقا اور اسمیں بہتری مضمر ہے مگر اس سب کے باوجود نہ تو وہ نظام کے کنٹرول کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کی شان میں اس قسم کا عقیدہ رکھنا درست ہے لہذامذکور عقیدہ فاسدہ سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن ابی داؤد : عن ام سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم عن النبي صلى الله عليه علم قال يكون اختلاف عند موت خليفة فيخرج رجل من اهل المدينة هاربا الى مكة فیاتیه ناس من اهل مكة فيخرجونه وهو كاره فيبايعونه بين الركن والمقام ويبحث اليه بحث من الشام فيخسف بهم بالبيداء بين مكة والمدينة فاذا رأى الناس ذلك اتاه ابدال الشام وعصائب اهل العراق فيبایعونه اھ (2/233) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3240کی تصدیق کریں
1     939
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • بروز جمعرات ارواح کا گھروں میں آنا -نمازِ جنازہ کے بعد مکرر اجتماعی دعا-شہر کی متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات