معاشی اسکیمز

ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
36829
| تاریخ :
2019-02-16
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام درج ذیل مسئلہ کے متعلق کہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ جو کہ صارف کی ٹیلی نار سم پر اوپن ہوتا ہے اور اس سم کا نمبر ہی جو کہ ۱۱ ؍ہندسوں کا ہوتا ہے اکاؤنٹ نمبر شمار ہوتا ہے اس میں دریافت طلب امر یہ ہے کہ کمپنی کی طرف سے اس اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانا فری ہے چاہیں آپ اس کمپنی کی فرنچائز سے کروائیں یا کسی بھی کمیونیکیشن دوکان سے لیکن بعض دوکاندار دار رقم جمع کروانے پر چارجز لیتے ہیں سروس چارجز کے نام پر مثلاً ۱۰۰ روپے جمع کروانے ہیں تو ۱۰ روپے ادا کرنے ہوں گے اسی طرح ہر ۱۰۰۰ پر ۱۰ روپے بڑھتے جائیں گے، تو عرض ہے کہ یہ چارجز وصول کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جو دوکاندار (ریٹیلر) عام صارفین کو مذکور خدمات مہیا کرتے ہیں وہ ان خدمات پر معاوضہ وصول کرنے کے حقدار ہیں، اگر اس سروس کے عوض میں کمپنی کی طرف سے معاوضہ نہ ملتا ہو تو مذکور سروس مہیا کرنے کیلئے معاوضۃً عام صارفین کی رقوم سے کٹوتی کرنا جائز ہے، البتہ اگر اس سروس کیلئے کمپنی معاوضہ دیتی ہو یا کمپنی سے ان کا معاہدہ عام صارفین سے کٹوتی نہ کرنے کا ہوا ہو تو ایسی صورت میں عام صارفین یا اکاؤنٹ ہولڈرز سے رقم منتقلی یا رقم جمع کروانے پر چارجز وصول کرنا شرعاً جائز نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی فقہ البیوع: أما المسئلۃ الأولیٰ: (إلیٰ قولہ) فإنہ یتقاضٰی نوعین من الرسوم (إلی قولہ) واعتبر العلماء المعاصرون النوع الأوّل من الرسوم أجرۃ لإصدار البطاقۃ الذی یحتاج إلٰی الإجراءات والخدمات الّتی یقدمھا مصدر البطاقۃ من فتح ملف العمیل عندہٗ وإجراء حسابہ وتعریف الجھات الّتی سیحتاج إلٰی التعامل معھا۔ اھـ (ج١، ص٤٥٥)
وفی الفقہ الإسلامی وأدلتہ: ومن استأجر أجیرًا لخدمتہ فیکون خاصًا إذا شرط علیہ أذلا یخدم غیرہٗ، ولو عمل لغیرہٖ نقص من أجرتہ بقدر ما عمل۔ الخ (ج٢، ص٨٩)
وفی مصنف غیرہٗ، ولو عمل لغیرہ نقص من أجرتہ بقدر ما عمل۔ الخ (ج٢، ص٨٩)
وفی مصنف ابن أبی شیبۃ: عن مجاھد قال: قال رسول اللہ ﷺ ’’ثلاث من کنّ فیہ فھو منافق: الذی ںذا حدث کذب، وإذا اؤتمن خان، وإذا وعد أخلف‘‘۔ اھـ (ج٥، ص٢٣٧)
وفی شرح المجلۃ لمحمد خالد الأتاسی: المادۃ ٧٢٥: [کل من الراھن أو المرتھن إذا صرف علٰی الرھن ما لیس علیہ بدون إذن الآخر یکون متبرعًا ولیس لہ أن یطالب الآخر بما صَرَفہ] کما إذا قضٰی دین غیرہ بغیر أمرہٖ۔ اھـ (ج٣، ص١٦٧) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36829کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات