کیا آن لائن کاروبار حلال ہے یا حرام؟
واضح ہو کہ کسی بھی کاروبار کے جواز اور اس کی آمدنی کے حلال ہونے کے لۓ اس کاروبار کا بنیادی طور پر جائز اور شرعی اصولوں کے مطابق ہونا لازم اور ضروری ہے ، جبکہ آج کل آن لائن کام کرنے کے مختلف ذرائع ہیں اور ہر ایک کا طریقہ کار دوسرے سے مختلف ہے، اس لۓ کسی بھی کاروبارسے متعلق اس کی تفصیل اور طریقہ کار بیان کیے بغیر حکمِ شرعی بیان نہیں کیا جاسکتا، لہذا سائل کو جس کاروبار کے بارے میں حکمِ شرعی معلوم کرنا ہو ، تو اس کی پوری تفصیل بیان کرکے حکمِ شرعی معلوم کرسکتاہے۔