معاشی اسکیمز

کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

فتوی نمبر :
46639
| تاریخ :
2021-07-11
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ (١)کیش بیک کا حکم کیا ہے اگر زید نے اپنے موبائل سے بکر کے لئے کوئی چیز منگائ جس پر زید کو کیش بیک ملا تو وہ کس کا زید کا یا بکر کا جیسے زید کے نام پر گیس سلنڈر ہے لیکن اس کو بوٹل کی ضرورت نہیں اور بکر کو بوٹل کی ضرورت ہے تو بکر نے بوٹل بھروایا تو اس پر سبسیڑی جو ملتی ہے وہ کس کی زید کی یا بکر کی (۲) زید نے گھر بنایا اس کے پاس میں بکر کا پلاٹ ہے اس کو ابھی گھر بنانے کی ضرورت نہیں ہے اور زید نے گھر بناتے وقت اجازت لے لی کہ میں بنا رہا ہوں اور وہ دیوارجو بکر کےپلاٹ کی جانب تھی اس کا خرچہ نصف نصف ہوگا اب بکر کو دس سال کے بعد گھر بنانے کی ضرورت پڑی تو اس دیوار کا خرچہ کس حساب سے نکالے جس وقت زید نے گھر بنایا اس وقت کی قیمت یا جس وقت بکر گھر بنا رہا ہے اس حساب سے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱)۔ واضح ہو کہ موبائل کے کسی بھی آئن لائن ایپ (جاز کیش، ایزی پیسہ وغیرہ) کے ذریعے خریداری وغیرہ کر کے بعض دفعہ جو کیش بیک ملتا ہے، چونکہ وہ کمپنی کی طرف سے اکاؤنٹ ہولڈر کو متعلقہ ایپ کے استعمال کی بناء پر فراہم کیا جاتا ہے، اس لیے کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ کیش بیک اکاؤنٹ ہولڈر کا حق ہوتا ہے، اگرچہ اس نے دوسرے شخص کے لیے خریداری کی ہو۔
(۲)۔ زید اور بکر کے درمیان مذکور دیوار کی تعمیر پر آنے والے اخرجات کے متعلق جو معاہدہ ہوا تھا، اسی کے مطابق مذکور دیوار پر دس سال قبل جتنا خرچہ آیا تھا، وہ دونوں کے ذمہ آدھا آدھا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: (قولہ کتاب الہبۃ) ھی لغۃ التفضل علی الغیر بما ینفعہ ولو غیر مال و اصطلاحا ما اشار إلیہ المصنف بـ (قولہ ھی تملیك العین بلا عوض)۔ اھ (۷/۲۸۴)
وفی حاشية ابن عابدين: وبهذا ظهر أنه لو كانت الدراهم فضتها خالصة أو غالبة كريال الفرنجي في زماننا فالواجب رد مثلها، وإن كانا في بلدة أخرى، لأن ثمنية الفضة لا تبطل بالكساد، ولا بالرخص أو الغلاء ويدل عليه ما قدمناه عن كافي الحاكم من أنه لا ينظر إلى غلاء الدراهم، ولا إلى رخصها هذا ما ظهر لي فتأمل وانظر ما كتبناه أول البيوع اھ(5/ 163)
وفی بدائع الصنائع: ولو لم تکسد، ولکنہا رخصت قیمتہا أو غلت لا ینفسخ البیع بالإجماع، وعلی المشتری أن ینقد مثلہا عددا، ولا یلتفت إلی القیمۃ ھہنا، لأن الرخص أو الغلاء لا یوجب بطلان الثمنیۃ ألا تری أن الدراھم قد ترخص، وقد تغلو وھی علی حالہا أثمان؟ ثم اختلف ابو یوسف، و محمد فیما بیھما فی وقت اعتبار القیمۃ، فاعتبر ابو یوسف وقت العقد، لأنہ وقت وجوب الثمن، واعتبر محمد وقت الکساد، وھو أخر یوم ترك الناس التعامل بھا، لأنہ وقت العجز عن التسلیم۔ اھ (۵/۲۴۲)
وفی تبیین الحقائق: (قولہ: فی المتن ولو کسدت الخ) وإنما قید بالکساد احترازا عن الرخص والغلاء، لأن الإمام الإسبیجابی ذکر فی شرح الطحاوی وأجمعوا أن الفلوس إذا لم تکسد ولکن غلت قیمتہا أو رخصت فعلیہ مثل ما قبض من العدد اھ (۴/۱۴۳)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بلال احمد رزقت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 46639کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات