ٹیلی نار نیٹورک میں ایک آفر ہے، ’’سم لگاؤ آفر‘‘ جس میں ایک مہینہ سے بند سم کو آن کرنے پر روزانہ پچاس منٹ اور پچاس ایم بی ۶۰؍ دن تک فری دی جاتی ہے کیا اس منٹ کا استعمال کرنا شرعاً جائز ہے؟ مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ
مذکور آفر سے چونکہ لوگوں کو کمپنی کی طرف متوجہ کرنا مقصود ہے اگر اس میں اور کوئی مفسدہ نہ ہو تو اس آفر سے نفع اٹھانا شرعاً درست ہے۔
فی الشامیۃ: (وتصح بإیجاب کوھبت ونحلت وأطمعتک ھذا الطعام ولو) ذٰلک (علٰی وجہ المزاح)۔ اھـ (ج٥، ص٦٨٨) واللہ اعلم بالصواب