کیا ڈیجیٹل کرنسی حلال ہے، اور کیا ہم اس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں؟
واضح ہوکہ (کرپٹو) کرنسی یا ڈیجیٹل کرنسی کا کوئی حسی وجود نہیں، بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، جبکہ ملکی قانون میں اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،نیز ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کے نام پر دھوکہ دہی بھی عام ہے، لہذا مذکور کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے احتراز لازم ہے۔