ڈیجیٹل کرنسی کے ردوبدل کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟
واضح ہوکہ ڈیجیٹل کرنسی کا کوئی حسی وجود نہیں ، بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتاہے ، جبکہ ملکی قوانین میں اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نیز ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی بھی عام ہے، لہٰذا مذکور کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے احتراز لازم ہے ۔