والدین کے حقوق

بیٹوں کا اپنی والدہ کو بیٹیوں کے گھر رہنے کے لئے بھیجنے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
37544
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

بیٹوں کا اپنی والدہ کو بیٹیوں کے گھر رہنے کے لئے بھیجنے کی شرعی حیثیت

السلام علیکم برائے مہربانی میرے سوال کا فتوی دیں، میری ساس کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، بڑا بیٹا30 سال سے سعودیہ اور ابھی دبئی میں کام کر رہا ہے اور مالی طور پر کافی مضبوط ہے، دوسرا بیٹا اسٹیل مل میں کام کرتا تھا اور میری ساس ان کے گھر میں رہتی ہے ، مگر ابھی سعودیہ میں وزٹ ویزے پر اپنے چھوٹے بیٹے کے پاس ہے، تیسرے نمبر پر جو بیٹے ہے وہ ریاض میں کام کرتا ہے، سب سے چھوٹا بیٹا مدینہ میں ڈاکٹر ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ تین بیٹے میری ساس کو بولتے ہیں کہ آپ اپنی بیٹیوں کے پاس چلی جاو، ساری بیٹیاں مالی طور پر ایسی پوزیشن میں نہیں ہے کہ اپنی ماں کو اپنے ساتھ لمبے عرصے کے لیے رکھ سکیں، آپ سے عرض ہے کہ چار بیٹوں کے ہوتے ہوئے کیا بیٹیوں کی ذمہ داری بنتی ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے براد نسبتی جب مالی طور پر مستحکم ہیں اور اپنی والدہ کی دیکھ بھال اور خدمت پر بھی قادر ہیں تو ایسی صورت میں ان کے لیے والدہ کو اپنی بہنوں کے حوالے کر دینا درست نہیں، بلکہ ان پر لازم ہے کہ والدہ کا نان و نفقہ ، ان کی دیکھ بھال اور دیگر حقوق کو سعادت سمجھ کر پورے کرتے رہیں، ورنہ بصورت دیگر مواخذہ اخروی سے سبکدوشی نہ ہو سکے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري: عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله، من أحق الناس بحسن صحابتي؟ قال: «أمك» قال: ثم من؟ قال: «ثم أمك» قال: ثم من؟ قال: «ثم أمك» قال: ثم من؟ قال: «ثم أبوك» اھ (8/ 2)
و فى الدر المختار: (و) تجب (على موسر) ولو صغيرا (يسار الفطرة) على الأرجح ورجح الزيلعي والكمال إنفاق فاضل كسبه. و في الخلاصة: المختار أن الكسوب يدخل أبويه في نفقته. و في المبتغى: للفقير أن يسرق من ابنه الموسر ما يكفيه إن أبى ولا قاضي ثمة وإلا أثم (النفقة لأصوله) ولو أب أمه ذخيرة (الفقراء) ولو قادرين على الكسب والقول لمنكر اليسار والبينة لمدعيه (بالسوية) بين الابن والبنت، وقيل كالإرث، وبه قال الشافعي (3/ 621 تا 623)
وفيه ايضا: والحاصل أنه يشترط في نفقة الأصول اليسار على الخلاف المار في تفسيره إلا إذا كان الأصل زمنا لا كسب له، فلا يشترط سوى قدرة الولد على الكسب. فإن كان لكسبه فضل أجبر على إنفاق الفاضل، وإلا فلو كان الولد وحده أمر ديانة بضم الأصل إليه، ولو له عيال يجبر في الحكم على ضمه إليهم. ولا يخفى أن الأم بمنزلة الأب الزمن؛ لأن الأنوثة بمجردها عجز، وبه صرح في البدائع، لكن صرح أيضا بأنه لا يشترط في نفقة الأصول يسار الولد بل قدرته على الكسب، وعزاه في المجتبى إلى الخصاف: وقد أكثرنا لك من النقل بخلافه لتعلم أنه غير المعتمد في المذهب اھ (3/ 622) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شبیراللہ عبدالرؤف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37544کی تصدیق کریں
0     223
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیمار والدہ پر دوائی کھلانے کیلئے سختی کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات