میں ریٹائر شخص ہوں پاک آرمی سے ، اور میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں بے روز گار ہوں اور میری عمر پچپن سال ہے، اور میں کوشش کر رہا ہوں جاب تلاش کرنے کی ، لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔ میری کچھ رقم ہے بینک میں ، میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں ، پیشتر بینی فٹ اکاؤنٹ میں ، جو نیشنل سیونگ سکیم کی طرف سے ہے درج ذیل طریقہ سے۔
(۱) یہ بہترین نفع دیتا ہے صرف پنشنر کے لیے۔ (۲) یہ نفع جمع کی ہوئی رقم کے فیصد کے لحاظ سے دیا جاتا ہے۔ (۳) یہ نفع حکومت پاکستان کے اعلان سے بدلتا رہتا ہے۔
واضح ہو کہ سودی بینک کی کسی بھی انویسٹمنٹ اسکیم کی بنیاد قرض پر نفع دینے کی ہوتی ہے، جو صریح سودی معاملہ ہے، لہذا سائل کے لیے مذکور اسکیم میں رقم انویسٹ کر کے منافع حاصل کر نا شرعاً نا جائز و حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے ۔
ففى الدر المختار: (و) كره (إقراض) أي إعطاء (بقال) كخباز وغيره (دراهم) أو برا لخوف هلكه لو بقي بيده. يشترط (ليأخذ) متفرقا (منه) بذلك (ما شاء) ولو لم يشترط حالة العقد لكن يعلم أنه يدفع لذلك شرنبلالية، لأنه قرض جر نفعا اھ (6/ 394)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله ولو لم يشترط حالة العقد إلخ) (إلی قوله) وجعل المسألة في التنجيس والمزيد على ثلاثة أوجه: إما أن يشترط عليه في القرض، أن يأخذها تبرعا أو شراء، أو لم يشترط ولكن يعلم أنه يدفع لهذا وقال قبل ذلك ففي الوجه الأول والثاني: لا يجوز، لأنه قرض جر منفعة اھ (6/ 394)
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1