خلع

عورت کی طرف سے کیس کرنے کے بعد محض خلع کی نیت و ارادہ کرنے سے خلع ہو جاتا ہے ؟

فتوی نمبر :
38116
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / خلع

عورت کی طرف سے کیس کرنے کے بعد محض خلع کی نیت و ارادہ کرنے سے خلع ہو جاتا ہے ؟

میری بیوی نے شادی کے ساڑھے چھ سال بعد خلع کا مقدمہ دائر کیا، ہمارے دو بچے ہیں، تقریباً دس مہینے تک واپس گھر نہ آنے کے بعد اس نے خلع کا کیس دائر کیا، اس دوران میں نے اپنی جانب سے کوشش کی کہ گھر بس جائے، طلاق کا مطالبہ ہو تا رہا لیکن میں نے طلاق نہیں دی، کیس فائل ہونے کے بعد میں نے خلع کے کیس کی معلومات حاصل کیں جس کے بعد میں نے ارادہ بنالیا کہ رشتہ ختم ہے اور میں خلع کیلئے راضی ہوں، آٹھ ماہ کے بعد فیملی کورٹ نے خلع کی ڈگری جاری کر دی ،سوال یہ ہے کہ کیس فائل ہونے کے بعد جب میں بھی راضی ہو گیا تھا اور میری بیوی بھی بضد تھی خلع کیلئے، کیا کورٹ کی ڈگری سے پہلے شرعی طور پر خلع ہو چکی تھی ؟ ہم دونوں کا ارادہ اور نیت اس رشتہ کو ختم کر دینے کا ہو چکا تھا، برائے مہربانی تفصیلاً وضاحت دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کی بیوی نے اگر فقط خلع کا ارادہ کیا تھا با قاعدہ ایجاب و قبول کے ساتھ زبانی یا تحریری خلع کا معاملہ نہیں کیا تھا تو فقط نیت وارادہ سے خلع منعقد نہیں ہوا، بلکہ سائل اور اس کی بیوی حسب سابق میاں بیوی ہیں اور میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرسکتے ہیں،تاہم اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو اس کی مکمل وضاحت لکھ کر سوال کو دوبارہ بھیج کر حکم شرعی معلوم کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية : الخلع إزالة ملك النكاح ببدل بلفظ الخلع كذا في فتح القدير(إلى قوله) (وحكمه) وقوع الطلاق البائن كذا في التبيين.(إلى قوله ) إذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به فإذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بائنة ولزمها المال كذا في الهداية. (488/1).
وفیھا ایضاً : وكذلك كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع به الطلاق إذا لم يقر أنه كتابه كذا في المحيط.(1/379)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38116کی تصدیق کریں
0     626
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات