کیا اس طرح مضاربت جائز ہے کہ نہیں کہ مضارب یہ کہے رب المال کو کہ میں استحساناً آپ پر نقصان کا بوجھ نہیں ڈالوں گا؟ اس صورت میں کہ مضارب صاحب استطاعت والا ہو ، یعنی بہت زیادہ مالدار ہو ؟
واضح ہو کہ عقدِ مضاربت میں یہ شرط لگانا کہ جو بھی نقصان ہوگا، وہ مضارب کے ذمہ ہو گا، شرعاً درست نہیں، اور اگر ایسی شرط لگائی گئی ہو تو بھی کاروبار میں ہونے والے نقصان کی تلافی مذکور شرط کے مطابق صرف مضارب پر لازم نہیں ہو گی، بلکہ اگر نقصان ہو جائے ، تو سب سے پہلے اس کی تلافی حاصل شدہ منافع سے ہو گی ، اور اگر پھر بھی نقصان پورا نہ ہو تو پھر رأس المال (اصل سرمایہ) سے اس کی تلافی کی جائے گی، تاہم اگر مضارب نقصان کی صورت میں سارا خرچہ برداشت کرنا چاہتا ہو، تو عقد میں اس کی شرط نہ لگائے، بلکہ عقد کر لینے کے بعد الگ سے بطورِ وعدہ اس بات کا تذکرہ کر سکتا ہے۔
كما في فتح القدير للكمال ابن الهمام: قال (وما هلك من مال المضاربة فهو من الربح دون رأس المال) لأن الربح تابع وصرف الهلاك إلى ما هو التبع أولى كما يصرف الهلاك إلى العفو في الزكاة (فإن زاد الهالك على الربح فلا ضمان على المضارب) لأنه أمين (وإن كانا يقتسمان الربح، والمضاربة بحالها ثم هلك المال بعضه أو كله ترادا الربح حتى يستو في رب المال رأس المال) (8/ 471)۔
و في الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): رجل دفع لآخر أمتعة، وقال: بعها واشترها وما ربحت فبيننا نصفين فخسر فلا خسران على العامل اھ (5/ 647)۔
و في شرح المجلة: والحاصل ان الكلية ان يقابل كل شر ط يمنع موجب العقد يفسدها والا يبطل الشرط و يصح العقد كاشتراطا الوضيعة على المضارب وما شاكله فتدبر اھ (ج 4 ص 334)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0