السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ! کیا ہم اپنے بچوں کو غیر مسلم کے پاس ٹیوشن پڑھنے بھیج سکتے ہیں ؟ راہ نمائی فرما دیں ۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔
واضح ہو کہ استاذ کا اثر طالب علم پر ضرور پڑتا ہے ، اس لئے کوشش یہ کی جائے کہ کسی مسلمان ماہر استاذ سے بچوں کو پڑھایا جائے، البتہ اگر کوئی مسلمان ماہر استاذ نہ ملتا ہو تو ایسی مجبوری میں کسی غیر مسلم سے پڑھوانے کی بھی گنجائش ہے، بشر طیکہ غیر مسلموں کے زیر تربیت رہنے میں بچوں کے اخلاق ، عقائد اور اعمال کی خرابی کا خطرہ نہ ہو۔