سود

اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے کی شرط کے ساتھ مشروط فری منٹس کاحکم

فتوی نمبر :
38824
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے کی شرط کے ساتھ مشروط فری منٹس کاحکم

میرا Jazzcash کا اکاؤنٹ ہے ، جس میں پیسے اگر 1000 سے زائد ہوں تو روزانہ مجھے 30 یا زیادہ فری منٹس ملتے ہیں ؟ اگر 2000 روپے ہوں اکاؤنٹ میں تو فری منٹس مزید بڑھ جاتے ہیں، اس کی حد 100 منٹس ہیں ، جتنے بھی پیسے رکھے جائیں 100 منٹس حد ہے ۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ آیا یہ فری منٹس استعمال کرنا جائز ہے یا حرام ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور رقم کی حیثیت شرعاً قرض کی ہے، اور قرض پر کسی بھی قسم کا معروف یا مشروط نفع شرعاً سود کے زمرے میں داخل ہے ، لہذا مسئولہ صورت میں اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے کی شرط کے ساتھ مشروط فری منٹس کی اس سہولت کا استعمال شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في القرآن الكريم: {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ } [آل عمران: 130]
وفي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم (2/ 855)-
وفي المصنف لإبن أبي شيبه: حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع قال حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم أنه كره كل قرض جر منفعة اھ (5/ 74)-
وفي الأشباه والنظائر لابن نجيم: كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن كما في الظهيرية (ص: 226)-
وفي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة و في الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه (قوله فكره للمرتهن إلخ) الذي في رهن الأشباه يكره للمرتهن الانتفاع بالرهن إلا بإذن الراهن اهـ سائحاني. (5/ 166)-
وفي فقه البيوع : (811/2) الثالث ما جرى به عمل بعض التجار انهم يعطون جوائز لعملائهم الذين اشتروا منهم كمية مخصوصة، ولو في صفقات مختلفة ، وقد تعطى هذه الجوائز بقدر الكمية لكل أحد . وقد تعطى الجوائز بالقرعة (الى قوله) فهى هبة مبتداة موعودة من البائع لتشجيع الناس على ان يشتروا البضائع منه ، وجواز أخذها مشروط بأن لا يكون البائع زاد في ثمن البضاعة من أجل هذه الجوائز، والا صار نوعا من القمار، لأن ما زاد علی الثمن إنما طولب به علی سبیل الغرر اھ (۲/ ۸۱۱)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38824کی تصدیق کریں
0     376
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات