حضرت کیا آپ مجھے یہ بات واضح کر سکتے ہیں کہ کسی کاروبار میں سرمایہ کاری کرنا اور بینک سے سود کے طور پر نفع حاصل کرنا جبکہ دونوں میں منافع مقصود ہوں،دونوں کے درمیان شرعی لحاظ سے کیا فرق ہے ؟ دوسر ا حرام ہے پہلا حلال ہے، جبکہ سرمایہ حلال جگہ لگایا ہو ، معذرت کے ساتھ یہ دونوں میرے نزدیک برابر ہے۔
سود اور تجارت میں تو کئی وجوہ سے فرق ہے ،جو اس موضوع پر لکھی گئی کتب میں اچھے طریقے سے واضح کیا گیا ہے ، تاہم تجارت میں سامان تجارت کا رسک برداشت کر کے تاجر نفع کماتا ہے، جو کہ جائز ہے، جبکہ سود میں قرض دینے والا کوئی رسک برداشت کیے بغیر محض مدت کے عوض سود لیتا ہے، جس کی شرعاً اجازت نہیں ۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1