کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت اگر قبرستان جانا چاہے تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ تفصیل کیسا تھ جواب دیں ۔
خواتین کا قبرستان جانا اگر محرم کی معیت میں ہو اور وہاں جاکر کسی قسم کا شور و شعب اور جزع و فزع نہ کریں، ان کے آنے جانے اور قبرستان پہنچ کر کسی قسم کے فتنہ کا اندیشہ اور غیر محرم کے ساتھ اختلاط بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں پردہ شرعی کو ملحوظ رکھتے ہوئے کسی عزیز رشتہ دار کی قبر پر جانا یا عبرت کے لیے عام مسلمانوں کے قبرستان جانے کی گنجائش اور اجازت ہے، ورنہ نہیں۔
ففی مشكاة المصابيح: وعن ابن مسعود أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «كنت نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها فإنها تزهد في الدنيا وتذكر الآخرة» . رواه ابن ماجه اھ (1/ 554)
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 1غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0