احکام عمرہ

عورت پر بغیر محرم کے عمرے پر جانے کی وجہ بد کاری کا الزام لگانا

فتوی نمبر :
40718
| تاریخ :
2020-06-08
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

عورت پر بغیر محرم کے عمرے پر جانے کی وجہ بد کاری کا الزام لگانا

السلام علیکم! جناب و محترم! مسئلہ کچھ اسطرح ہے کہ میرے بڑے بھائی کی بيوی جو میری بھا بھی لگتی ہے کچھ سال پہلے میرے بھائی نے اسے اکیلے عمرہ کے لیے بھیجا تھا اور رہائش کا بندوبست اپنے کسی دوست کے گھر میں کروایا تھا، جو دوست بھی چند مہینوں کا تھا،میری بھا بھی تیس دن قیام کرتی ہے اور واپس آجاتی ہے ، دوسری بات یہ ہے کے کچھ روز قبل میری بیوی گھریلو ناچاقی جس پر میں نے اسکو مارا بھی، وہ گھر سے چلی جاتی ہے دارالأمان اور چھ روز بعد واپس آجاتی ہے،یا ہم لے آتے ہیں، کیایہ لازم ہے کہ میری بیوی گھر سے گئی اور منہ کالا یا ذلیل کروا کر ہی آئی ہے، اور میری بھابھی جو اکیلی گھر سے جاتی ہے اور تیس دن بعد واپس آتی ہے وہ بھی کسی غیر محرم کے گھر رہائش پذیر رہی ،وہ عزت سے واپس آئی ہے ، حالانکہ شریعت دونوں پر ایک جیسی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بھابھی کا بغیر محرم کے عمرے کے لیے چلی جانا اور وہاں ایک مہینے تک غیر محرم افراد کے گھر رہائش پذیر رہنا اور اسی طرح سائل کی بیوی کا سائل کی اجازت کے بغیر گھر سے نکل کر کچھ دونوں تک دار الامان میں رہائش پذیر رہنا جائز نہیں جس پر سائل کی بیوی اور بھا بھی دونوں کو بصدقِ دل توبہ و استغفار کرنا چاہیئے ، مگر فقط اسکی وجہ سے بغیر کسی ثبوت کے کسی کے لیے سائل کی بیوی یا اسکی بھا بھی پر بدکاری اور منہ کالا کرنے کا الزام لگانا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم : عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ، تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، تُسَافِرُ مَسِيرَةَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ» اھ (2/977)۔
و فی أحکام القرآن للجصاص : وقوله تعالى اجتنبوا كثيرا من الظن إن بعض الظن إثم اقتضت الآية النهي عن بعض الظن لا عن جميعه لأن قوله كثيرا من الظن يقتضي البعض وعقبه بقوله إن بعض الظن إثم فدل على أنه لم ينه عن جميعه وقال فی آية أخرى إن الظن لا يغني من الحق شيئا وقال وظننتم ظن السوء وكنتم قوما بورا فالظن على أربعة أضرب محظور ومأمور به ومندوب إليه ومباح فإن الظن المحظور فهو سوء الظن بالله تعالى اھ 5/287)۔
و فی الرد تحت : (قوله ومع زوج أو محرم) هذا وقوله ومع عدم عدة عليها شرطان مختصان بالمرأة فلذا قال لامرأة وما قبلهما من الشروط مشترك والمحرم من لا يجوز له مناكحتها على التأبيد بقرابة أو رضاع أو صهرية اھ (2/464)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40718کی تصدیق کریں
0     663
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات