سود

کیاپاکستان پرائم مینسٹرلون اسکیم کے تحت سودی قرضہ لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
42396
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

کیاپاکستان پرائم مینسٹرلون اسکیم کے تحت سودی قرضہ لینا جائز ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
میرا نام سید۔۔۔ ہے اور میری عمر تیس سال ہے میں ایک سیول انجینئر ہوں اور ایک کمپنی میں جاب کر رہا ہوں لیکن میں اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں جس کے لیے مجھے پیسوں کی ضرورت ہے اور یہ پیسے میں وہ پاکستان پرائم منسٹر لون سکیم سے حاصل کرنا چاہتا ہوں اور یہ پروگرام پاکستان حکومت کی طرف سے ہے اور جتنے پیسے بھی لیے جائیں گے سالانہ 3 پر سنٹ اس پر انٹرسٹ حکومت لے گی۔
آپ جناب سے یہ معلوم کرنا تھا کیا اس پرو گرام کے تحت لی گئی ر قم سود کے زمرے میں آتی ہے حالانکہ 3 پر سنٹ انٹرسٹ حکومت واپس لے گی۔ وہ قومی خزانے میں جمع ہو گا اور یہ پیسہ کسی فرد واحد کا نہیں ہو گا بلکہ پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہو گا ۔آپ جناب سے راہ نمائی چاہیئے کہ کیا میں اس اسکیم کے تحت لون لے کر کاروبار شروع کر سکتا ہوں؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس طرح کسی فرد کے ساتھ سودی لین دین جائز نہیں، اسی طرح کسی ادارے کے ساتھ بھی سودی لین دین جائز نہیں، لہذا سائل کے لئے مذکور اسکیم کے تحت حکومت پاکستان سے تین فیصد سود پر کاروبار کے لئے رقم وصول کرنا شرعا جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى : {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (278) فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ } [البقرة: 278، 279] ۔
وفی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الربا سبعون جزءا أيسرها أن الرجل أمه» اھ (2/ 859) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد الباقی اخونزادہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 42396کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات