خلع

خلع کتنی دفعہ لی جاسکتی ہے ؟

فتوی نمبر :
4413
| تاریخ :
2008-05-21
معاملات / احکام طلاق / خلع

خلع کتنی دفعہ لی جاسکتی ہے ؟

السلام علیکم ! مفتیان کرام میں مولانا مسعود ہوں ،یو گنڈا سے، صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ خلع کتنی دفع لی جا سکتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میاں بیوی کے درمیان ان کی باہمی رضا مندی سے عقد خلع اس طریقہ سے طے ہو جائے کہ بیوی حق مہر کی معافی کے عوض اس کو طلاق یا خلع پر رضامند کرے، اور شوہر اُسے خلع دینا قبول کر لے، تو اس سے فقط ایک طلاق بائن ہی واقع ہوتی ہے،اور علیحدگی کیلئے ایک بار خلع کافی ہے تاہم اس کے بعد اگر وہ دوباره ازدواجی تعلق قائم کرنا چاہیں، تو دوران عدت اور اگر عدت ختم ہو چکی ہو ،تو بھی گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے،اور اگر اس عقد نکاح کے بعد پھر خلع کرنا چاہیں تو اس کا بھی یہی طریقہ ہے جو اوپر مذکور ہوا اور اس طرح تین مرتبہ کرنے سے تین طلاق حرمت مغلظہ کے ساتھ واقع ہو جائیں گی اور اس تیسری مرتبہ کے بعد بغیر حلالہ شرعیہ کے ان دونوں کا دوبارہ نکاح نہیں ہو سکتا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (و) حكمه ان ( الواقع به ) ولو بلا مال (و بالطلاق) الصر يح ( على مال طلاق بائن ( ٣ / ٤٤٤) ۔
وفي رد المحتار تحت(قوله لو قضى بكونه فسخا ) اى كما هو قول الحنابلة انه لا يقع به طلاق بل هو فسخ لا ينقص العدد بشرط عدم نية الطلاق اھ (3/ 444)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد معین الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4413کی تصدیق کریں
0     619
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات