السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حکومت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے قرض دے رہی ہے، یہ قرضے صرف کاروبار کے لئے انویسٹمنٹ کے طور پر , حکومت ان قرض پر مارک اپ لیتی ہے، پرافٹ کے طور پر، کیا مارک اپ بھی انٹرسٹ یعنی سود میں شامل ہوتی ہے؟
حکومت نوجوانوں کو کاروبار کے لئے جو رقم بطورِ قرض دیتی ہے، اس پر مارک اپ کے نام سے اضافی رقم وصول کرنا سود ہے جو کہ شرعاً جائز نہیں ، لہذا اس سے اجتناب لاز م ہے۔
کما فی مشکوۃ المصابیح: عن جابر رضی اللہ عنہ قال لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربا وموکلہ و کاتبہ وشاھدیہ و قال " ھم سواء" رواہ مسلم (1/244)۔
و فی الدرالمختار: لما تقرر ان الدیون تقضی بامثالھا اھ (3/605)۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1