احکام عمرہ

کرونا کےایام میں مکی کے لیے میقات کے باہر سے آنے پر عمرہ کا حکم

فتوی نمبر :
45374
| تاریخ :
2021-04-27
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

کرونا کےایام میں مکی کے لیے میقات کے باہر سے آنے پر عمرہ کا حکم

..کیا مکہ کا رہائشی مدینہ، طائف یا مکہ سے باہر کہیں بھی جائے تو واپسی پر عمرہ کرنا ضروری ہوگا؟ کرونا کی وجہ سے ہر کسی کو عمرہ کی اجازت نہیں ہوتی،ان دنوں عمرہ کے لیے تصریح لینی پڑتی ہے، تو ہم مدینہ گئے تھے واپسی پرعمرہ نہیں کیا،تو اب کیا کوئی دم ادا کرنا ہو گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مکہ کا رہائشی ، جب میقات سے باہر مدینہ منورہ یا کہیں بھی چلا جائے تو واپسی پر جب وہ مکہ مکرمہ میں داخل ہو گا، تو عند الاحناف اس کے ذمے عمرہ کرنا لازم ہو گا، البتہ اگر موجودہ صورتحال میں کرونا وائرس کیوجہ سے ہر شخص کو عمرہ کرنے کی اجازت نہ ہو تو باہر سے آنے والوں کو چاہیئے کہ وہ مکہ مکرمہ کی نیت کر کے میقات میں داخل نہ ہوں، بلکہ انہیں چاہیئے کہ میقات کے اندر اور حدود حرم سے باہر کسی مقام جانے کی نیت کر کے آئیں، چنانچہ اس کے بعد اگر وہ مکہ مکرمہ عمرے کی نیت کے بغیر داخل ہوں گےتو ان کے لیے ایسا کرنا جائز ہو گا، اور اسکی وجہ سے ان پر کوئی دم بھی لازم نہ ہو گا، لیکن اگر کوئی مکہ مکرمہ کی نیت سے ہی میقات میں بغیر احرام کے داخل ہو تو ایسی صورت میں اس کے ذمہ دم لازم ہو گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 45374کی تصدیق کریں
0     475
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات