نان و نفقہ

ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
47896
| تاریخ :
2021-10-28
معاملات / عدت نان و نفقہ / نان و نفقہ

ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

میرے والد کا انتقال ہو چکا ہے، گھر میں ،میں اور میری والدہ ہے ، ماں کی میں اکلوتی اولاد ہوں ، گھر بھی کافی بڑا ہے بیوی مطالبہ کررہی ہے کہ الگ مکان میں ماں کو چھوڑ کر رہیں ، اس صورت حال میں رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا مذکور گھر اگر واقعۃً اتنا بڑا ہو کہ جس میں بیوی کا ا لگ کمرہ اٹیچ باتھ روم کے ساتھ متعین ہو جہاں پر اس کا ذاتی سازوسامان محفوظ ہوسکتا ہو تو ایسی صورت میں بیوی کا الگ رہائش اختیار کرنے کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں ،اور نہ ہی سائل پر الگ مکان میں رہائش دینا لازم ہے بلکہ اسی گھر میں ایک کمرہ اٹیچ با تھ روم اور کچن کے ساتھ دیدیں تو شوہر کی ذمہ داری پوری ہو جائے گی پھر بیوی کا مستقل علیحدہ مکان کا مطالبہ بھی درست نہ ہو گا، اور نہ ہی سائل کی بیوی کیلئے سائل کی والدہ کو الگ گھر میں رکھنے کا مطالبہ کرنا درست ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز : اسكنوھن من حيث سكنتم من وجدكم ولا تضاروھن لتضيقوا عليهن اھ ( سورة الطلاق / الآية (6)
وفى سنن الترمذي :قال: أخبرنا بهز بن حكيم قال: حدثني أبي، عن جدي قال: قلت: يا رسول الله، من أبر؟ قال: أمك قال: قلت: ثم من؟ قال: أمك قال: قلت: ثم من؟ قال: أمك قال: قلت: ثم من؟ قال: ثم أباك، ثم الأقرب فالأقرب. (373/3)
وفي رد المحتار: فان كانت دار فيها بيوت واعطى لها بيتاً يغلق ويفتح لم يكن لها ان تطلب بيتاً آخر اذا لم يكن ثمة احد من احماء الزوج يؤذيها اھ (3/600)
وفيه ايضاً: ابت ان تسكن مع ضرتها او صهرتها ان امكنه ان يجعل لها بيتا على حدة في داره ليس لها غير ذلك وليس للزوج ان يسكن امراته وامه في بيت واحد لانه يكره ان يجامعها وفى البيت غيرهما وان اسكن الام فى بيت داره والمرأة فی بيت آخر فليس لها غير ذلك (601/3)۔
وفي الفتاوى الهندية: امراة ابت ان تسكن مع ضرتها او مع احمائها كامه وغيرها فان كان فى الدار بيوت وفرغ لها بيتاً وجعل لبيتها غلقاً على حدة ليس لها ان تطلب من الزوج بيتا آخر فان لم يكن فيها الا بيت واحد فلها ذلك وان قالت لا اسكن مع امتك ليس لها ذلك وكذلك لو قالت لا اسكن مع ام ولدك اھ (556/1)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47896کی تصدیق کریں
0     535
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عدت کے خرچہ اور مہر گم ہونے کے بعد دوبارہ ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نان و نفقہ 0
  • کیاخود کمانے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدعورت کا شوہر سے خرچہ مانگنےکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عدت گزرنے کے بعد نکاح نامہ میں لکھی گئی ماہوار رقم کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ؑرخصتی اور خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا شوہر کا بیوی کی تنخواہ میں کوئی حق بنتاہے ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا گھر بلا عذرِ شرعی چھوڑ کر میکے میں رہنے کی صورت میں نان و نفقے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدہ کےنان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوی و سسر کا جھوٹ بول کر بذریعہ عدالت شوہر سے بھاری رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی عورت کے نفقے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدحق مہراور عدت کے اخراجات کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر پر بیوی کو کس قدر رہائش اور کب تک نان نفقہ دینا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا ملازمت کرنے والی بیوی کا نان نفقہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوہ کا سسرال ک تعاون نا کرنے کی وجہ سے اپنے بچہ کو ان سے ملاقات کرنے سے روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نوکری کرنے اور والدین کی زیارت سے منع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا عورت کی کمائی پر مرد کا شرعاً حق ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے ماہانہ خرچہ کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے جانے کی صورت میں نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عورت کا اپنے گھر عدت گزارنے کی صورت میں خرچہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعد بچوں کا خرچہ کس کے ذمہ ہوگا ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات