نان و نفقہ

لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

فتوی نمبر :
47707
| تاریخ :
معاملات / عدت نان و نفقہ / نان و نفقہ

لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

میرے ساتھ کچھ ایسےمسائل ہوئے کہ مجبوراً ا پنی بیوی کو طلاق ِرجعی دینی پڑی , اس میں کچھ عادتیں تھیں , بنابتائے گھر سے باہرنکل جانا اور زبان درازی کرنا , شوہر کے حقوق پورے نہ کرنا , سمجھانے پر لڑائی کرنا , اس نے حد پار کر دی ,مجھ پر جھوٹا مقدمہ کرکے کہ میں اس سے جہیز مانگتا ہوں ,میں مجبور ہو گیا , میں نے اس کو طلاق دیدی , عدت گذرنے کے بعد اس نے دوسرا مقدمہ درج کیا نان نفقہ کا , میرا سوال ہے کہ زبر دستی عدالت کے ذریعے جو نان نفقہ لے گی وہ اس کے لئے حلال و جائز ہے حالانکہ ہمارا کوئی بچہ بھی نہیں ہے ؟ براہ مہربانی بتائیں کہ یہ نان نفقہ اس پر جائز ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں ؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دورانِ عدت مطلقہ بیوی کا نان نفقہ شر عاً شوہر کے ذمہ لازم ہوتا ہے، لیکن اگر اس دوران بیوی نان نفقہ کا مطالبہ نہ کرے اور بذریعہ عدالت و پنجائیت یا باہمی رضامندی سے ایامِ عدت کے خرچے سے متعلق کوئی مقدار طے نہ کیا گیا ہو تو ایسی صورت میں عدت گزرنے کے بعد عورت کا, شرعا ً گزشتہ ایام کے نان نفقہ کے مطالبہ کا حق نہیں رہتا، لہذا عدت گزرنے کےبعد سائل کی بیوی کیلئے گزشتہ ایام کے نان نفقہ کا مطالبہ کرنا درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الردالمحتار: لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي.اھ(4/61)
وف الدرالمختار: (والنفقة لا تصير دينا إلا بالقضاء أو الرضا)اھ(3/594)
وفی الرد المحتار: [تنبيه] أطلق النفقة فشمل نفقة العدة إذا لم تقبضها حتى انقضت العدة: ففي الفتح أن المختار عند الحلواني أنها لا تسقط، وسنذكر عن البحر أن الصحيح السقوط وأنه لا بد من إصلاح المتون هنا لإطلاقها عدم السقوط اھ(3/594)
وفی البحرالرائق: وفي الخلاصة المعتدة إذا لم تأخذ النفقة حتى انقضت عدتها سقطت نفقتها هذا إذا لم تكن مفروضة أما إذا كانت مفروضة ذكر الصدر الشهيد في الفتاوى الصغرى عن شمس الأئمة الحلواني أنه قال في المختار عندي أنها لا تسقط اهـ وذكر الخلاف في الخانية أيضا وفي الذخيرة إن كان القاضي أمرها بالاستدانة واستدانت فلها الرجوع على الزوج؛ لأنه كاستدانته بنفسه وإن لم يأمرها القاضي بالاستدانة ففيه خلاف وأشار السرخسي إلى أنها تسقط حيث علل فقال سبب استحقاق هذه النفقة العدة والمستحق بهذا السبب في حكم العلة فلا بد من قيام السبب لاستحقاق المطالبة ألا ترى الذمي إذا أسلم وعليه خراج رأسه لم يطالب بشيء منه فكذا هنا وهو الصحيح اهـ.(4/216)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47707کی تصدیق کریں
0     764
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عدت کے خرچہ اور مہر گم ہونے کے بعد دوبارہ ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نان و نفقہ 0
  • کیاخود کمانے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدعورت کا شوہر سے خرچہ مانگنےکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عدت گزرنے کے بعد نکاح نامہ میں لکھی گئی ماہوار رقم کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ؑرخصتی اور خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا شوہر کا بیوی کی تنخواہ میں کوئی حق بنتاہے ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا گھر بلا عذرِ شرعی چھوڑ کر میکے میں رہنے کی صورت میں نان و نفقے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدہ کےنان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوی و سسر کا جھوٹ بول کر بذریعہ عدالت شوہر سے بھاری رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والد کے گھر میں الگ رہائش کے باوجود بیوی کا علیحدہ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی عورت کے نفقے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدحق مہراور عدت کے اخراجات کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر پر بیوی کو کس قدر رہائش اور کب تک نان نفقہ دینا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا ملازمت کرنے والی بیوی کا نان نفقہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوہ کا سسرال ک تعاون نا کرنے کی وجہ سے اپنے بچہ کو ان سے ملاقات کرنے سے روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نوکری کرنے اور والدین کی زیارت سے منع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا عورت کی کمائی پر مرد کا شرعاً حق ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے ماہانہ خرچہ کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے جانے کی صورت میں نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عورت کا اپنے گھر عدت گزارنے کی صورت میں خرچہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات