نان و نفقہ

والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

فتوی نمبر :
24951
| تاریخ :
معاملات / عدت نان و نفقہ / نان و نفقہ

والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

میرے چار ماموں ہیں، نانی حیات ہے اور نانا کا انتقال ہوئے کچھ سال ہو گئے، نانی کے رہنے کا کوئی مقرّرہ ٹھکانہ نہیں، کبھی کسی ماموں کے گھر رہتی ہے، کبھی خالہ کے گھر یا میرے گھر،میرے ہاں رہنے میں میرے والدین اعتراض کرتے ہیں ،اور امی کہتی ہے کہ ماں کو رکھنا بیٹے پر فرض ہے، دوسری جگہ ماموں سورۃ بنی اسرائیل کے آیت نمبر 23 /24 کا حوالہ دے کر کہتا ہے کہ ماں باپ کے حقوق سب کو ادا کرنا پڑتے ہیں، اور اس میں بیٹے یا بیٹی کا کوئی فرق نہیں، ہر اولاد اپنی اپنی وجہ بتاتی ہے نہ رکھنے کی , یہ بیشک ایک افسوس ناک سوال ہے ،مگر شریعت اس کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ضرورت مند اور محتاج والدین کا نفقہ صاحب حیثیت اولاد کے ذمہ واجب ہے، اس لئے سائل کے ماموؤں اور خالاؤں پر اپنی والدہ کا نفقہ علی السویہ واجب ہے،البتہ کوئی ایک والدہ کا نفقہ برداشت کرے ،تو دوسروں سے یہ وجوب ختم ہو جائے گا،جبکہ سوال میں مذکور صور ت حال کے پیش نظر اولاد گناہ گار ہو رہی ہے، ان پر اپنے اس طرزِ عمل سے احتراز اور اپنے کیے پر بصدقِ دل توبہ و استغفار بھی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: ويجبر الولد الموسر على نفقة الأبوين المعسرين مسلمين كانا أو ذميين قدرا على الكسب أو لم يقدرا (إلی قوله) وإذا اختلطت الذكور والإناث فنفقة الأبوين عليهما على السوية في ظاهر الرواية وبه أخذ الفقيه أبو الليث وبه يفتى كذا في الوجيز للكردري (1/ 564)۔
و في الهداية شرح البداية: وعلى الرجل أن ينفق على أبويه وأجداده وجداته إذا كانوا فقراء وإن خالفوه في دينه أما الأبوان فلقوله تعالى { وصاحبهما في الدنيا معروفا } (2/ 46)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حنیف اللہ خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24951کی تصدیق کریں
0     587
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عدت کے خرچہ اور مہر گم ہونے کے بعد دوبارہ ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نان و نفقہ 0
  • کیاخود کمانے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدعورت کا شوہر سے خرچہ مانگنےکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عدت گزرنے کے بعد نکاح نامہ میں لکھی گئی ماہوار رقم کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ؑرخصتی اور خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا شوہر کا بیوی کی تنخواہ میں کوئی حق بنتاہے ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا گھر بلا عذرِ شرعی چھوڑ کر میکے میں رہنے کی صورت میں نان و نفقے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدہ کےنان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوی و سسر کا جھوٹ بول کر بذریعہ عدالت شوہر سے بھاری رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی عورت کے نفقے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدحق مہراور عدت کے اخراجات کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر پر بیوی کو کس قدر رہائش اور کب تک نان نفقہ دینا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا ملازمت کرنے والی بیوی کا نان نفقہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوہ کا سسرال ک تعاون نا کرنے کی وجہ سے اپنے بچہ کو ان سے ملاقات کرنے سے روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نوکری کرنے اور والدین کی زیارت سے منع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا عورت کی کمائی پر مرد کا شرعاً حق ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے ماہانہ خرچہ کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے جانے کی صورت میں نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عورت کا اپنے گھر عدت گزارنے کی صورت میں خرچہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعد بچوں کا خرچہ کس کے ذمہ ہوگا ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات