نان و نفقہ

کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
49478
| تاریخ :
معاملات / عدت نان و نفقہ / نان و نفقہ

کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

اگر بیوی گھر چھوڑ کر گزشتہ چھ ماہ سے اپنی ماں کے گھر رہ رہی ہو، اور وہ یہ شرط رکھتی ہے کہ شوہر کے والدین گھر چھوڑیں تو وہ اس کے ساتھ رہے گی، اور اپنے اور اس کے چار سال کے بچے کے ماہانہ اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے تو اس صورت میں شوہر کو کیا کرنا چاہیئے؟ کیا وہ اپنی بیوی کے اخراجات پورے کرے جس دوران بیوی اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی ہو یا جب وہ گھر آئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی اگر شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے میکے میں بیٹھی ہوئی ہو تو ایسی صورت میں بیوی ناشزہ ہونے کی وجہ سے نفقہ کی مستحق نہیں، البتہ بچے کا نفقہ بہر حال باپ پر لازم ہو گا، البتہ اگر سائل کے گھر میں بیوی کا الگ کمرہ، اٹیچ باتھ روم کے ساتھ متعین ہو، جہاں پر اس کا ذاتی ساز و سامان محفوظ ہو سکتا ہو تو ایسی صورت میں بیوی کا الگ رہائش اختیار کرنے کا مطالبہ کر ناشر عاً درست نہیں، اور نہ ہی سائل پر الگ مکان میں رہائش دینا لازم ہے، بلکہ اس گھر میں ایک کمرہ، اٹیچ باتھ روم اور کچن کے ساتھ دے دیں تو شوہر کی ذمہ داری پوری ہو جائے گی ، پھر بیوی کا مستقل علیحدہ مکان کا مطالبہ بھی درست نہ ہو گا، اور نہ ہی سائل کی بیوی کیلئے سائل کے والدین کو الگ گھر میں رکھنے کا مطالبہ کرنا درست ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: {أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُمْ مِنْ وُجْدِكُمْ وَلَا تُضَارُّوهُنَّ لِتُضَيِّقُوا عَلَيْهِنَّ} الآیة [الطلاق: 6]
وفي سنن الترمذي: قال : حدثني أبي، عن جدي قال: قلت: يا رسول الله، من أبر؟ قال: أمك قال: قلت: ثم من؟ قال: أمك قال: قلت: ثم من؟ قال: أمك قال: قلت: ثم من؟ قال: ثم أباك، ثم الأقرب فالأقرب۔الحدیث (3/373)
وفي رد المختار: عبارة الخانية: فإن كانت دار فيها بيوت وأعطى لها بيتا يغلق ويفتح لم يكن لها أن تطلب بيتا آخر إذا لم يكن ثمة أحد من أحماء الزوج يؤذيها۔اھ (3/600)
وفى الهداية: وإن نشزت لا نفقة لها حتى تعود إلى منزله لأن فوت الاحتباس منها (2/286)
وفيه ايضاً: فصل: ونفقة الأولاد الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحد كما لا يشاركه في نفقة الزوجة لقوله تعالىٰ: وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ۔ [البقرة: 233] اھ (2/291)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 49478کی تصدیق کریں
0     1256
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عدت کے خرچہ اور مہر گم ہونے کے بعد دوبارہ ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نان و نفقہ 0
  • کیاخود کمانے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدعورت کا شوہر سے خرچہ مانگنےکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عدت گزرنے کے بعد نکاح نامہ میں لکھی گئی ماہوار رقم کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ؑرخصتی اور خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا شوہر کا بیوی کی تنخواہ میں کوئی حق بنتاہے ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا گھر بلا عذرِ شرعی چھوڑ کر میکے میں رہنے کی صورت میں نان و نفقے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدہ کےنان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوی و سسر کا جھوٹ بول کر بذریعہ عدالت شوہر سے بھاری رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والد کے گھر میں الگ رہائش کے باوجود بیوی کا علیحدہ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی عورت کے نفقے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدحق مہراور عدت کے اخراجات کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر پر بیوی کو کس قدر رہائش اور کب تک نان نفقہ دینا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا ملازمت کرنے والی بیوی کا نان نفقہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوہ کا سسرال ک تعاون نا کرنے کی وجہ سے اپنے بچہ کو ان سے ملاقات کرنے سے روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نوکری کرنے اور والدین کی زیارت سے منع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا عورت کی کمائی پر مرد کا شرعاً حق ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے ماہانہ خرچہ کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے جانے کی صورت میں نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عورت کا اپنے گھر عدت گزارنے کی صورت میں خرچہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات