خلع

کورٹ سے لی ہوئی خلع کے بعد دوبارہ شوہر کے ساتھ رہنا

فتوی نمبر :
48245
| تاریخ :
2021-11-24
معاملات / احکام طلاق / خلع

کورٹ سے لی ہوئی خلع کے بعد دوبارہ شوہر کے ساتھ رہنا

السلام علیکم !
میری شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں، میں شادی کے بعد پانچ مہینے اپنی شوہر کے ساتھ رہی , پھر اپنی ماں کے گھر ناراض ہو کر آگئی، پھر چار سال کے بعد میں نے خلع لی ، اب دو سال ہو گئے میری خلع کو، پر میرا شوہر کہہ رہا ہے کہ میں نے تمہیں نہیں چھوڑا اور نہ کبھی چھوڑو ں گا، مجھے عدالت کی طرف سے خلع مل گئی، پر میرا شوہر کہتا ہے میں نے نہیں خلع دی، اب میں بھی اسکے ساتھ رہنا چاہتی ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جسکے درست ہونے کے لئے فریقین (میاں بیوی ) کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے جو کہ عموماً یکطرفہ عدالتی خلع میں مفقود ہوتی ہے ، لہذا اگر سائلہ کے شوہر یا اسکی طرف سے مقرر کردہ وکیل نے خلع کی ڈگری پردستخط نہ کیے ہوں تو یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری ہونے کے باوجود شرعاً سائلہ کا نکاح بدستور قائم ہے ،اور اس عدالتی خلع کی بنیاد پر سائلہ کا دوسری جگہ نکاح کرنا بھی درست نہیں ، اب اگر میاں بیوی باہمی رضامندی سے ایک ساتھ رہنا چاہیں تو بغیر تجدیدِ نکاح بھی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الجوهرة النيرة :(قوله ولزمها المال) : لأنه إيجاب وقبول يقع به الفرقة من قبل الزوج ويستحق العوض منها وقد وجدت الفرقة من جهته فلزمها المال ولا يصح الخلع والطلاق على مال إلا بالقبول في المجلس فإن قامت من المجلس قبل القبول أو أخذت في عمل آخر يدل على الإعراض لا يصح الخلع ويعتبر فيه مجلسها لا مجلسه حتى لو ذهب من المجلس ثم قبلت في مجلسها ذلك صح قبولها ووقع الطلاق ولزمها المال اھ (592)۔
وفي المحيط البرهاني :ومن المرأة تعتبر بالإيجاب والقبول كما في باب البيع حتى إنه إذا كانت البداية من جانب الزوج، فقامت عن المجلس قبل القبول يبطل الإيجاب، وإن كانت البداية من جانب المرأة بأن قالت له اخلعني على كذا، صح رجوعها قبل قبوله ويبطل بقيامها عن المجلس وبقيامه اھ (335/3)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48245کی تصدیق کریں
0     656
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات