سود

سعودی بینک الراخی سے قرض لینے کا حکم

فتوی نمبر :
50281
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

سعودی بینک الراخی سے قرض لینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جناب میں بینک سے قرض لینا چا رہا ہوں، 60000 سعودی ریال جس پر بینک نے 65000 واپس کرنے کا کہا ہے، میرے ان سے معلوم کرنے پر کہ یہ جو 5000 اضافی لے رہا ہے، تو یہ سود ہے؟ جس پر ان کا جواب تھا کہ سود بہت زیادہ ہوتا ہے، بینک الراخی شریعت کے مطابق کام کرتا ہے، جس میں سودی نظام نہیں، میرے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بینک کے تین سال کے سروس چارجز ہے جو آپ کو دینے ہونگے، یہاں دو مفتی صاحب سے معلوم کیا توایک مفتی صاحب نے کہا کہ قرض لے لینا، جب کہ دوسرے مفتی صاحب نے اپنے رائےسے گریز کیا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مذکور بینک کے معاملات کا ہمیں مکمل علم نہیں، اس لئے اس کے تمام معاملات کے متعلق کوئی حتمی حکم تو نہیں لگایا جاسکتا، تاہم کسی بھی معاملہ میں سروس چار جز حقیقی اخراجات کے بقدر ایک دفعہ ہی وصول کیے جاتے ہیں، جبکہ اخراجات کے لئے عملاایسا کوئی طویل پروسس اور کام کی ضرورت نہیں پڑتی، جس پر اس قدر بھاری مقدار میں اتنی رقم چارج کی جائے، بلکہ یہ قرض پر سود لینے کا ایک ذریعہ ہے، اور قرض پر کسی نام سے اضافی رقم وصول کرنا سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اس لئے سائل کا مذکور طریقہ کار کے مطابق بینک سے قرض لینا شرعاً جائز نہیں اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الصحیح للمسلم: عن جابر رضی اللہ عنہ قال لعن رسول اللہ ﷺ اکل الربوا، وموکلہ، وشاھدیہ، وقال ھم سواء(2/28)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50281کی تصدیق کریں
0     448
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات