احرام کے مسائل

غیر محرم کا پابندی کے باوجود احرام پہن کر مطاف میں طواف کرنا

فتوی نمبر :
50943
| تاریخ :
2022-06-23
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

غیر محرم کا پابندی کے باوجود احرام پہن کر مطاف میں طواف کرنا

کیا فرماتے میں مفتیانِ کرام کہ اس سال سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کے لیے یہ ہدایت ہے کہ مطاف (جوخانہ کعبہ کے قریب ہے )میں صرف وہ لوگ طواف کر سکیں گے جو حالت احرام میں ہوں اور جو محرم نہ ہو وہ دوسری منزل پر اپنے طواف کے چکر پورے کریں گے، اگر کوئی شخص اپنی کمزوری، بڑھا پے ، تھکاوٹ یا اس وجہ سے کہ خانہ کعبہ کا قُرب حاصل ہو محرم نہ ہو نے کے باوجود احرام کی چادریں باندھ کر خانہ کعبہ والی منزل کے مطاف میں طواف کرنا چاہے، کیونکہ نیچے والی منزل میں طواف کے چکروں کا فاصلہ بنسبت اوپر والی منزل کے بہت کم ہوتا ہے اور آسانی سے اور کم وقت میں طواف پورا کیا جاسکتا ہے تو شریعت میں اس شخص کے اس عمل کا کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سعودی حکومت کی جانب سے معتمرین و حجاج کرام کے لیے جو اصول وضوابط بنائے گئے ہیں ، وہ انہی کی سہولت و آسانی کیلیے بنائے گئے ہیں، تا کہ پہلے مطاف میں بھیڑ اور ازدحام کی وجہ سے ناخوشگوار واقعات رُونما ہونے سے بچا جا سکے، اسلیے ان اصولوں اور قوانین کی پاسداری کرنا ہر طواف کرنے والے شخص کی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے، لہذا جو شخص عمرہ کا احرام باندھے بغیر محض خانہ کعبہ کی نچلی منزل میں طواف کرنے کی خاطر ظاہری طور پر احرام کی دو چادریں باندھ لے، لیکن حقیقتاًمحرم نہ ہو تواس کایہ فعل نامناسب اور مذموم ہے، اسلیے اُسے ایسا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔تاہم سعودی حکومت کی طرف سے مطاف میں معذورین کی آسانی کے لیے بہت ساری سہولیات (مشینی ویل چیئرزوغیرہ) میسر ہوتی ہیں، لہذا معذور افراد کو چاہیئے کہ مذکور طریقہ اختیار کر کے نچلی منزل میں طواف کرنے اور حکومتی قوانین توڑنے کے بجائے ان سہولیات کو کام میں لاتے ہوئے اوپر والی منزل میں طواف کریں، تاکہ قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ اسکی وجہ سے دوسرے لوگوں کو اذیت و تکلیف بھی نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الصحیح المسلم : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» اھ 1/99)۔
وفى المرقاة شرح المشكوٰة : أنَّ رسول الله الله مرَّ على صبرة طعام (الى قوله) من غش فليس منا اهـ ( ج 6 ص : 84)۔
وفی ارشاد السارى شرح الصحيح البخارى : شرائط صحة الاحرام( الى قوله) النية والذكر والاولى أن يقول والتلبية أو ما يقوم مقامها من الذكر (الى قوله حتى لو نوى ولم يلب لا يصير محرماً اهـ ( ج : 1 ص : 125) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50943کی تصدیق کریں
1     1452
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات