ایمان

کلمہ پڑھنے میں شبھات اور وسوسوں کا حکم

فتوی نمبر :
51244
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

کلمہ پڑھنے میں شبھات اور وسوسوں کا حکم

مفتی صاحب! ایک شخص بہت پریشان ہے،وہ تجدید ایمان کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کے ساتھ مختلف واقعات پیش آئے،جب کلمہ پڑھتا تو دل میں خیال آتا کلمہ صحیح مخرج کے ساتھ نہیں پڑھا دوبارہ پڑھو ۔جب مشکل سے صحیح طرح پڑھ لیتا تو دل میں خیال آتا کہ دوبارہ پڑھو اور ساتھ ساتھ دل میں عقیدہ رکھو کہ اللہ ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔جب یوں کرتا تو ایک اور خیال آتا کہ یوں بھی کرلو ،پھر یوں بھی کرلو،یوں خیالات بڑھتے گئے،آخر وہ شخص بے چین ہوگیا اور اس شخص نے فیصلہ کیا کہ کچھ بھی نہیں سوچوں گااور وہ شخص بالکل خاموش ہوگیا اور صرف کلمہ پڑھ لیا ۔
اب وہ شخص پریشان ہے کیوں کہ اس کے دل میں خیال آرہا ہے کہ تم نے کوئی عقیدہ رکھے بغیر کلمہ پڑھ لیا ہے،کیا ایسے شخص کا تجدید ایمان ہوجاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایمان کی بقاء اور تجدید کے لیے کسی بھی مسلمان میں اللہ رب العزت کی وحدانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی تصدیق اور یقین کا ہوناضروری ہے، اور یہ ہرمسلمان کے دل میں موجود ہوتاہے۔ محض وہم اور وسوسے کی بیماری کی وجہ سے ایمان کی صحت اور تصدیق متاثرنہیں ہوتی، ا س لیے سائل کوچاہیے کہ ان خیالات اور وساوس کی وجہ سے پریشان ہونے کے بجائے جب بھی اس طرح کا خیال آئے تو "لاحول ولاقوۃ" پڑھ کر ان خیالات کوختم کرنے کی کوشش کرے اور اس کی طرف مزیددہان اور توجہ نہ دے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51244کی تصدیق کریں
0     839
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات