میزان بینک اسلامک بینکنگ اور MCB اسلامك بینکنگ مفتی تقی عثمانی صاحب کے نزدیک یہ اسلامی بینک ہیں لیکن کچھ دنوں پہلے ایک فتوی جاری ہوا کہ پاکستان کے تمام بینک غیر اسلامی ہیں میرا سوال یہ ہیکہ میزان اور MCB بینک اب اسلامی بینکوں میں شمار ہوتے ہیں یا نہیں ؟اگر بینک اسلامی نہیں تو ملازمین رقم کہاں لگائیں؟ کیا پاکستان میں کوئی انوسٹمنٹ ہے ؟ براہِ مہر بانی جواب دیں۔ تاکہ ہم جیسے لوگ حلال طریقے سے کچھ پیسے کما سکیں۔
المیزان بینک اور بنک الاسلامی وغیرہ بینکوں کو بعض علماء کی طرف سے جو کاروباری فارمولا بتایا جاتا ہے وہ اگرچہ دوسرے مروّج بنکوں سے کہیں بہتر اور شریعتِ مطہرہ کے بھی قریب تر ہے، مگر اس نظام کو چلانے والے افراد اصولِ شرعیہ سے ناواقفیت کی بناء پر عموماً ان معاملات اور فارمولوں کو بجا لانے میں غلطی کر جاتے ہیں جو دراصل ضابطہ کی خرابی اور غلطی نہیں بلکہ متعلقہ فرد کی نا سمجھی اور غلطی ہوتی ہے جس کی بناء پر انجام دیا جانے والا معاملہ بھی شرعاً نا جائز ہو جاتا ہے , نیز ان اداروں کے غیر سرکاری اور پرائیوٹ ہونے کی وجہ سے ان کے اصول وضوابط کے بھی بدلنے کا اندیشہ رہتا ہے جس کی بناء پر اکثر علماءِ کرام ان بنکوں کے ذریعہ کی جانیوالی سرمایہ کاری کو بھی شرعاً ناجائز اور حرام بتلاتے ہیں۔ حالانکہ بنیادی فارمولا کے درستگی کی صورت میں اگر اصولِ شرعیہ سے واقفیت رکھنے والے کسی معتمد شرعی ایڈوائزر کی نگرانی میں یہ معاملہ انجام دیا جائے یا اس پورے معاملہ اور معاہدہ کی وضاحت لکھ کر کسی بھی معتمد دار الافتاء سے اس کی حقیقت درست معلوم ہونے کی صورت میں اس بنک کے ساتھ معاملہ کر لیا جائے تو یہ شرعاً بھی جائز اور درست کہلائےگا، اس میں کسی کا اختلاف نہیں۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0