کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا شیعہ اور قادیانی کافر ہیں؟ ڈاکٹر ذاکر نائک کے فتوے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
ڈاکٹر ذاکر نائک کے فتوی سے متعلق ہمیں معلوم نہیں کہ انہوں نے کیا فتویٰ دیا ہے؟ البتہ قادیانی خبیث الاعتقاد کافر ہیں، جن کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات رکھنے سے احتراز لازم ہے، جبکہ شیعوں کے مختلف فرقے ہیں اور ہر فرقہ کے عقائد و نظریات بھی مختلف ہیں، اس لئے شیعہ کو کافر قرار دینے میں تفصیل ہے وہ یہ کہ جس شیعہ کے عقائد و نظریات یہ ہوں کہ مثلاً حضرت علیؓ کو خدا مانتا ہو یا قرآن کریم میں تحریف کا قائل ہو یا حضرت جبرئیل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی کرنے کا عقیدہ رکھتا ہو یا حضرت عائشہؓ پر لگائی جانے والی تہمت کو سچا مانتا ہو یا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی صحابیت کا منکر ہو یا اس قسم کا اور مخالفِ قرآن صریح کفریہ عقیدہ رکھتا ہو تو وہ بلاشبہ کافر ہے۔
فی الشامیۃ: نعم لا شک فی تکفیر من قذف السیدۃ عائشۃؓ، او انکر صحبۃ الصدیقؓ، او اعتقد الالوھیۃ فی علیؓ او أن جبرئیل غلط فی الوحی او نحو ذالک من الکفر الصریح المخالف للقرآن۔ الخ (ج۴، ص۲۳۷) واﷲ اعلم!
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1