بدعات جنائز

نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
59160
| تاریخ :
2000-08-09
عبادات / جنائز / بدعات جنائز

نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
نمازِ جنازہ کے بعد دعاء مانگنا کیسا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں دعاء مانگنا اچھا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، بعض تو دعاء کو ضروری جانتے ہیں، نہ مانگنے والے کو برا بھلا کہتے ہیں، اور جھگڑنے تک تیار ہوجاتے ہیں، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ، جنازہ کے بعد اجتماعی دعاء جیسا کہ آج کل رواج ہے یہ بدعت ہے، اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا بلکہ نمازِ جنازہ یہ خود دعا ہے، اب علمائے کرام سے ہماری یہ عرض ہے کہ ،قرآن و حدیث اور خلفائے راشدین کے مبارک دور اور اسلافِ امت کے عمل اور ائمہ مجتہدین کی مبارک آراء کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت فرمادیں! تا کہ حق پہلو اور مسئلہ کی صحیح حقیقت مخفی نہ رہے، اور غلط راہ پر چلنے والوں کو ایک صحیح راہ ہاتھ میں آجائے۔ جزاکم اللہ واحسن الجزاء!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نمازِ جنازہ خود دعا ہے، اس کے بعد اجتماعی دعا کرنا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے ثابت نہیں، ایک غیر ضروری امر کو واجب کا درجہ دے دینا ،اور اس میں شرکت نہ کرنے والوں کو بنظرِ حقارت دیکھنا، اس دعا کے بدعت ہونے کی واضح دلیل ہے، لہٰذا اس دعا سے احتراز لازم ہے، پس جو لوگ اس دعا کے بدعت اور عدم جواز کے قائل ہیں، ان کا کہنا درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی المرقاۃ: ولا یدعو للمیت بعد صلوٰۃ الجنازۃ لانه یشبه الزیادۃ فی صلوٰۃ الجنازۃ اھ(٦٤/٤)
و فی البحر الرائق: وقید بقوله بعد الثالثة لانه لا یدعو بعد التسلیم اھ (١٨٣/٢)
وفی الفتاویٰ البزازیة: لا یقوم بالدعاء بعد صلوٰۃ الجنازۃ لانه دعا مرۃ اھ (١/٨٠)
و فی الفتاویٰ السراجیة: لیس فی صلوٰۃ الجنازۃ دعاء مؤقت اذا فرغ من الصلوٰۃ لا یقوم بالدعاء اھ (٢٣) واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59160کی تصدیق کریں
0     921
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مردے پر جنازہ کے بعد عوام میں مروجہ حیلہ اسقاط بلاشبہ بدعت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد اجتماعی دعا ۔ بدعت سے بچنا فرقہ واریت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 1
  • میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • سوئم (تیجا) کا کھانا نہ کھانے پر اگر والد ناراض ہوں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد دائرہ لگاکر دورِ قرآن(حیلۂ اسقاط)

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے آگے قرآن لے کر چلنا و دیگر بدعات

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 2
  • پیر کی قبر پر جاکر چراغ جلانے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • فوتگی کے بعد میت کے گھر والوں کے لیے اجتماعی کھانا بنانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • زیارت قبور اور جنازہ کے بعد دعا سے متعلق

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے ساتھ قرآن شریف اور گندم لیجانے کی رسم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین سے قبل جنازے کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین کے بعد حیلۂ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ میں چار کی جگہ امام نے پانچویں تکبیر کہدی - میت پر دوبارہ نمازِجنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • مسنون تعزیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • اہلِ میت کے ہاں تعزیت اور قرآن خوانی و دعا کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • شوہر کے علاوہ رشتہ دار کے لۓ تین دن سے زیادہ سوگ منانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد ، صدقہ خیرات کے نام سے ، پیسے ، کجھور یا کوئی مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • عورتوں کا قبرستان میں جانے کا حکم اور قبر بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 3
Related Topics متعلقه موضوعات