متفرقات

مدینہ منورہ میں موت کی فضیلت

فتوی نمبر :
60231
| تاریخ :
2001-02-02
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

مدینہ منورہ میں موت کی فضیلت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ میرا سوال مرنے کے متعلق ہے ، میرے چچا کی خواہش ہے کہ وہ مرنے کے بعد جنت البقیع مدینہ میں دفن ہوں لیکن وہ پاکستان میں رہتے ہیں ، میرا سوال ہے کہ اگر کوئی شخص مدینہ میں مرنا چاہتا ہے اور اسی مقصد کیلئے وہاں جاتا ہے کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے؟ کیا یہ صحیح ہے کہ جو مدینہ میں مرے گا سیدھا جنت میں جائے گا ؟ کیا خاص لوگ جنت البقیع میں دفن ہوتے ہیں یا سب دفن ہوسکتے ہیں؟ جواب تفصیل سے دیں، شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مدینہ منورہ میں انتقال اور جنت البقیع میں دفن ہونے پر احادیثِ مبارکہ میں دخولِ جنت اور نبی کریم ﷺ کی شفاعت کی بشارت وارد ہوئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بہت بڑی سعادت ہے ، لہٰذا سائل کے چچا کی مذکور خواہش بلاشبہ جائز اور درست ہے ، البتہ مدینہ منورہ میں فوت ہونے والے کسی شخص کے بارے میں یقینی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ضرور سیدھا جنت میں داخل ہوگا اس لئے کہ مدینہ منورہ میں موت کا واقع ہو کر جنت البقیع میں دفن ہونا جنت کے اسباب میں سے ایک سبب ضرور ہے، مگر شرط یہ ہے کہ ایسا کوئی سبب بھی نہ پایا جائے جو دخولِ جنت کیلئے مانع ہو ، تاہم ان اسباب کے ہوتے ہوئے مشیتِ ایزدی کا بڑا دخل ہے، لہٰذا ایمان و اعمال صالحہ کے ساتھ ربِ کریم سے اس کی رضا کی دعا بھی کرنی چاہئے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مدینہ منورہ میں فوت ہونے والے ہر شخص کو جنت البقیع میں دفن کیا جاسکتا ہے ، اور کیا اس کی گنجائش ہے یا نہیں یہ معاملہ وہاں کی انتظامیہ سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال النبی ﷺ: یحشر من ھذا المقبرۃ ، سبعون الفًا یدخلون الجنۃ بغیر حساب وکان وجوہہم القمر لیلۃ البدر۔ اھـ(جمع الفوائد: ج۱، ص۲۰۲۔ وفاء الوفاء: ج۲، ص۸۰)۔
و قال النبی ﷺ: من استطاع ان یموت بالمدینۃ فلیمت ، فمن مات بالمدینۃ کنت لہ شفیعًا أو شہیدًا۔ اھ او کما قال علیہ الصلاۃ والسلام۔(ترمذی شریف: ج۱، ص۲۳۳۔ مسلم شریف: ج۱، ص۴۴۴)۔
قال عمر بن الخطابؓ: اللّٰہم ارزقنی شہادۃ فی سبیلک و اجعل موتی فی بلد رسولک۔(بخاری شریف: ج۱، ص۲۵۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60231کی تصدیق کریں
0     2713
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • بروز جمعرات ارواح کا گھروں میں آنا -نمازِ جنازہ کے بعد مکرر اجتماعی دعا-شہر کی متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات