ایمان

غیر مسلم لڑکی سے زنا کی صورت میں شادی شدہ مرد کے نکاح اور اسلام پر اس کے اثرات

فتوی نمبر :
60272
| تاریخ :
0000-00-00
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

غیر مسلم لڑکی سے زنا کی صورت میں شادی شدہ مرد کے نکاح اور اسلام پر اس کے اثرات

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک مسلمان لڑکے کا ایک غیر مسلم لڑکی کےساتھ ناجائز تعلقات قائم ہوئے ، اور نوبت زنا تک پہنچ گئی، اور لڑکا پہلے سے شادی شدہ ہے تو کیا اس غیرمسلم لڑکی سے زنا کی وجہ سے سابقہ نکاح برقرار ہوگا کہ نہیں؟ اگر نہیں تو تجدیدِ نکاح کی کیا صورت ہوگی ؟ دوسری بات یہ ہے کہ یہ لڑکا جو زنا کا مرتکب ہو چکا ہے، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوگا یا نہیں؟ براہِ کرم اس مسئلہ میں میری راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور مسلم لڑکا غیر مسلم لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے انتہائی سخت گنہگار ہو چکا ہے ، جس پر اسے بصدقِ دل توبہ و استغفار کرنا اور آئندہ کے لیے اس قبیح فعل سے اجتناب کرنا لازم ہے، تاہم اس بدکاری کی وجہ سے مذکور لڑکے کے ایمان و نکاح پر شرعاً کوئی اثر نہیں پڑا ، اس لیے اس کے ذمہ تجدیدِ ایمان و تجدیدِ نکاح لازم نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن الترمذی : عن أبي هريرة : قال قال رسول الله - صلى الله عليه و سلم - لا يزني الزاني حين يزني و هو مؤمن و لا يسرق السارق حين يسرق و هو مؤمن و لكن التوبة معروضة و قد روي عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال إذا زنى العبد خرج منه الإيمان فكان فوق رأسه كالظلة فإذا خرج من ذاك العمل عاد إليه الإيمان(4/311)۔
و فی الدر المختار : اسباب التحريم أنواع : قرابة ، مصاهرة ، رضاع ، جمع ، ملك ، شرك ، إدخال أمة على حرة اھ(3/28)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60272کی تصدیق کریں
2     1508
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات