ایمان

والدین میں سے اگر کوئی کافر ہو جائےتو کیا اولاد مسلمان رہے گی

فتوی نمبر :
60508
| تاریخ :
2004-06-25
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

والدین میں سے اگر کوئی کافر ہو جائےتو کیا اولاد مسلمان رہے گی

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید شروع سے سنی مسلمان تھا اور جس عورت سے نکاح ہوا ہے ، وہ نکاح سے پہلے اسماعیلی فرقہ سے تعلق رکھتی تھی، لیکن بوقتِ نکاح وہ مسلمان ہو چکی تھی اور دونوں کا نکاح ہوا تھا ، اب ان کی جو اولاد ہے تو وہ مسلمان کہلائےگی یا نہیں؟ لیکن نعوذ باللہ اگر مذکورہ عورت دوبارہ اسماعیلی فرقہ میں چلی جاتی ہے تو اس سے اولاد کے اسلام پر فرق پڑےگا یا نہیں ؟ جبکہ اولاد مسلمان ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میاں بیوی میں اختلافِ مذہب کی صورت میں بھی اولاد،’’ خیر الابوین‘‘،یعنی والدین میں سے بہتر مذہب والے کے تابع ہوتی ہے، جبکہ صورتِ مسئولہ میں والدین میں سے ہر ایک بحمد اللہ مسلمان ہے اس لیے ان کی اولاد بلاشبہ مسلمان ہی ہوگی، جبکہ وہ خود بھی اسلامی معلومات رکھنے کے ساتھ فرائضِ اسلام کو مانتے ہیں۔
لہذا اب اگر والدین میں سے کوئی ایک بھی ’’نعوذباللہ‘‘ کلمۂ کفر کی وجہ سے مرتد ہو جائے تو اس سے اولاد کے اسلام پر کچھ فرق نہیں پڑے گا بشرطیکہ وہ توحید و رسالت کے اقرار کے ساتھ فرائضِ اسلام کے منکر نہ ہوں اور نہ ارتداد اختیار کریں۔اللھم احفظنا منہ بمنک وفضلک۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الاختيار لتعليل المختار: و لا يجوز نكاح المرتد و المرتدة، و الولد يتبع خير الأبوين ديناً اھ (ص: 33)۔
و في الفتاوى الهندية: فإن أسلم الزوج و تحته كتابية ثم ارتد بانت كذا في محيط السرخسي و الولد يتبع خير الأبوين دينا كذا في الكنز اھ(1/ 339)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60508کی تصدیق کریں
2     1597
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات