انشورنس یا بیمہ پالیسی

کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

فتوی نمبر :
62666
| تاریخ :
2023-03-03
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

السلام علیکم، میرا سوال یہ ہے کہ میری کمپنی امریکہ میں رجسٹرڈ ہے، اور اسی کے قانون کے مطابق چل رہی ہے، وہاں پر جس کمپنی کے ساتھ میری کمپنی بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایک بزنس انشورنس کا تقاضا کر رہی ہے جس کے بغیر وہ میری کمپنی کے ساتھ بزنس نہیں کریگی، اس انشورنس سے فائدہ حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ناہی اسے دل سے اچھا جانتا ہو بلکہ نقصان کی صورت میں خود اس نقصان کو پورا کرونگا، پر جس کمپنی کے ساتھ بزنس کرنا ہے وہ کہتی ہے کہ یہ انشورنس ضروری ہے، کیا میں صرف کام حاصل کرنے کے لئے یہ انشورنس کروا سکتا ہوں جبکہ میں اس انشورنس سے فائدہ حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً مذکور کمپنی کے ساتھ بزنس کرنے میں قانوناً انشورنس کروانا لازمی ہو یا انشورنس کے بغیر کاروبار ممکن ہی نہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں سائل کیلئے انشورنس کرانے کی گنجائش ہے، البتہ نقصان کی صورت میں صرف اتنی رقم واپس لی جائے جتنی رقم پریمیم کے طور پر جمع کرائی گئی ہو اس سے زائد رقم وصول نہ کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی قولہ تعالیٰ: {أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا}الآیة [البقرة: 275]
و فی قواعد الفقہ: الضرورات تبیح المحظورات۔اھ (ص:89)
و فی الموافقات للشاطبی: الضروريات: هي التي لا بد منها في قيام مصالح الدين والدنيا، بحيث إذا فقدت لم تجر مصالح الدنيا على استقامة، بل على فساد وتهارج وفوت حياة، وفي الأخرى فوت النجاة والنعيم، والرجوع بالخسران المبين۔۔۔۔۔۔مجموع الضروريات خمسة، وهي: الدين، والنفس، والنسل، والمال، والعقل۔اھ (ص:319)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62666کی تصدیق کریں
0     1085
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات