خلع

یکطرفہ عدالتی خلع کا حکم

فتوی نمبر :
65278
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

یکطرفہ عدالتی خلع کا حکم

میں نے اَپنی بیوی کو گاؤں بھیجا تھا شادی میں , پہلے 1 مہینے میں اور جس دن وہ وہاں پہنچی تھی بس اس دن ہی اس سے بات ہوئی ہے اور آج 6 مہینے ہوگئے ہیں اس سے میری کوئی بات نہیں ہونے دے رہے ہیں, اسکی بہن اور بہنوئی, اور میرے نمبر بھی بلوک کر رکھے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے کورٹ سے خلع لے لی ہے ,اب تمہارا کوئی تعلق نہیں اور مجھے کوی نوٹس نہیں آیا , کیا اس طرح طلاق ہو جاتی ہے, اور لڑکی پریگننٹ بھی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقدہے،جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ،جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتا ہے،چنانچہ سائل نے اگر اپنی بیوی کو زبانی یا تحریری کوئی طلاق نہ دی ہو ،اور اس کی بیوی نے سائل کی اجازت و رضامندی کے بغیر عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کی ہو ،تو یہ ڈگری شرعاً معتبر نہیں، مذکور یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری ہونے کے باوجود شرعاً سائل کا نکاح ختم نہیں ہوا،بلکہ بدستور برقرار ہے،لہذا اس ڈگری کی بنیاد پر سائل کی بیوی کا کسی دوسری جگہ نکاح کرنا بھی شرعاً جائز نہیں،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع : و أما ركنه فهو الإيجاب و القبول ،لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة ، و لا يستحق العوض بدون القبول۔(كتاب الطلاق، فصل فى ركن الطلاق،3/145)-
و فی رد المحتار : و أما ركنه فهو كما في البدائع : إذا كان بعوض الإيجاب و القبول ؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلاتقع الفرقة و لايستحق العوض بدون القبول۔(3/441)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طلحہ سرتاج عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65278کی تصدیق کریں
0     576
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات