والدین کے حقوق

میاں بیوی کے درمیان تنازع کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
65553
| تاریخ :
2023-06-21
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

میاں بیوی کے درمیان تنازع کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت مفتی صاحب میرا بھائی ہےمجھ سےچھوٹا ، اسکی شادی کی ہے ,بہت خو ش تھا لیکن میری والدہ چھوٹےبھائی کےکان بھرنےکےساتھ ساتھ بھائی کو اپنی بیوی پرسختی کرنے پر مجبور کرتی ہے اور اسکو ہر ماہ نفقہ 10ہزارمیں سے صرف 500دلواتی ہے ،باقی تنخواہ والدہ خود رکھتی ہے ,حالانکہ والدہ کی اپنی پنشن بھی ہے, اور گھرکا مکمل نظام اللہ کی توفیق سے میرے ذریعے چل رہاہے ، اور جب امی کو یہ چھوٹے بھائی کے پیسوں کی ضرورت پڑتی ہےتو وہ والے 500بھی اس سے واپس لے لیتی ہیں یہ کہہ کر کہ گھر میں سب کچھ موجود ہے تو پیسوں کو کیا کرناہےتو اس بات کو لیکر لڑائی جھگڑارہتاہےاور چھوٹے بھائی کی بیوی اپنے خاوند کو ہمبستری کیلۓ اپنےقریب نہیں آنےدیتی کہ پہلے نفقہ دے پھر میرےپاس آؤ ،لیکن خاوند طلاق کی دھمکی دیکر بعض دفعہ نشہ آوراشیاء کھلاکر اس سے ہمبستری کرلیتاہے -
شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں بیوی کا اپنے خاوند کےساتھ ,خاوند کا اپنی بیوی کےساتھ اس طرح رویہ رکھنا اور والدہ کا ایسا فعل کرنادرست ہے یا نہیں ؟ جبکہ ایک گھرمیں دونوں بہنیں ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شوہر پر والدہ اور بیوی دونوں کے الگ الگ حقوق ہیں، ایک کے حقوق کی ادائیگی میں دوسرے کی حق تلفی کرنا درست نہیں ، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کا بھائی اور بھابھی جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے ہوں اور سائل کا بھائی کھانے پینے اور کپڑے وغیرہ دیگر ضروریات پوری کرتا ہو تو اس پر الگ سے بیوی کو جیب خرچ دینا شرعاً لازم نہیں اور نہ ہی بیوی کا اس وجہ سے شوہر کو ہمبستری سے روکنا شرعاً جائز ہے،بیوی کو اپنے اس رویہ سے اجتناب لازم ہے، البتہ اگر شوہر ضروریات کی مد میں بیوی کو جیب خرچ دیدے تو بیوی اس رقم کی مالک بن جائیگی،لہذا اس کی رضامندی کے بغیر اس سے مذکور رقم لینا شرعاً جائز نہیں، جبکہ سائل کی والدہ کا بیٹے کو اپنی بہو کے خلاف اکسانا یا بھڑکا نا بھی درست عمل نہیں جس سے ان کو احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدرالمختار :و شرعا (هي الطعام و الكسوة و السكنى) و عرفا هي الطعام (و نفقة الغير تجب على الغير بأسباب ثلاثة : زوجية و قرابة و ملك) بدأ بالأول لمناسبة ما مر أو لأنها أصل الولد (فتجب للزوجة) بنكاح صحيح ، فلو بان فساده أو بطلانه رجع بما أخذته من النفقة بحر (على زوجها) لأنها جزاء الاحتباس اھ (3/572)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65553کی تصدیق کریں
1     1030
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیمار والدہ پر دوائی کھلانے کیلئے سختی کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات