غسل

بیماری کی وجہ سے غسل جنابت میں سر کا مسح کرنے سے غسل کا حکم

فتوی نمبر :
65722
| تاریخ :
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

بیماری کی وجہ سے غسل جنابت میں سر کا مسح کرنے سے غسل کا حکم

اہلیہ کو (Migraine) کی تکلیف ہے، لہٰذا ہر بار ہمبستری کے بعد سر دھونا ا سکی بیماری میں اضافہ کر رہاہے تو غسل میں سر پورا دھونا ہے یا سر کےمسح سے غسل ہوجائے گا برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ بیماری کی وجہ سے اگر سائل کی اہلیہ کا غسل کرتے ہوئے سر دھونے سے ان کا مذکور مرض اس قدر بڑھ رہا ہو، جو قابلِ برداشت نہ ہو، یا ماہر دیندار ڈاکٹر کے مطابق سر دھونا اس بیماری کی شدت اور دوائی کا باعث بن رہاہو، تو ایسی صورت میں سائل کی اہلیہ کیلئے غسل کرتے وقت سر پر مسح کرتے ہوئے باقی بدن دھونے کی شرعاً گنجائش ہے، اور ایسا کرنےسے ان کا غسل اور اس غسل کے نتیجہ میں کئے جانے والے اعمال شرعاً درست ادا ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اعلاء السنن: عن عمرو بن العاص رضی اللہ عنه قال احتلمت فی لیلة باردة فی غذوة ذات سلاسل، فأشفقت أن اغتسل فأهلك فتیممت، ثم صلیت بأصحابی فذکروا ذلك للنبيﷺ، فقال: یا عمر وصلیت بأصحابك وأنت جنب، فاخبرته بالذی منعنی من الاغتسال، وقلت إنی سمعت اللہ، یقول ﴿ولا تقتلوا أنفسکم إن اللہ کان بکم رحیمًا﴾ فضحك رسول اللہﷺ ولم یقل شیئًا رواه ابو داود والحاکم، واسناته قوی فتح الباری. (باب التیمم، ۱/ ۲۳۰، ادارة القرآن والعلوم الاسلامیه)
وفی ردّ المحتار: تحت قوله (وبعکسه وهو مالو کان أکثر الاعضاء صحیحًا یغسل الخ) لکن اذا کان یمکنه غسل الصحیح بدون اصابه الجرح وإلا تیمم حلیة، فلو کان الجراحة بظهره مثلًا وإذا صب الماء علیھا یکون ما فوقها فی حکمها فیضم الیه کما بحثه الشرنبلالی، فی الامداد وقال لم أره، وما ذکرناه صریح فیه (باب التیمم، ۱/ ۲۵۷ ایچ ایم)
وفی فتح القدیر تحت: (قوله ولو کان یجد الماء الا أنه مریض یخاف ان استعمال الماء اشد مرضه) أو أبطأ برؤه یتیم ولا فرق بین أن یشتد بالتحرك کالمشتکی من العرق المدنی والمبطون أو بالاستعمال کالجدری ونحوه (باب التیمم ۱/ ۱۹۰، مکتبه رشیدیه)
وفی الهدایة (ولو کان یجد الماء الا أنه مریض فخاف ان استعمال الماء اشتد مرضه) لما تلونا ولان الضرر فی زیاده المرض فوق الضرر فی زیادة ثمن الماء وذلك یبیع التیمم فهذا اولٰی ولا فرق بین ان اشتد مرضه بالتحرك او بالاستعمال الخ. (باب التیمم: ۱/ ۴۸، مکتبه رحمانیه)
وفی البحر الرائق: (قوله أو لمرض) یعنی یجوز التیمم للمرض وأطلقه وهو مقید بما ذکره فی الکافی من قوله بان یخاف اشتدار مرضه لو استعمل الماء فعلم ان الیسیر منه لا یبیح التیمم وهو قول جمهور العلماء الا ما حکاه النووی عن بعض المالکیة وهو مردود بانه رخصه أبیعت للضرورة ودفع الحرج وهو انما یتحقق عند خوف الاشتداد والا مترادو الا فوق عندنا بین أن یشتد بالتحرك کالمبطون أو بالاستعمال کالجدری الخ. (باب التیمم: ۱/ ۱۴۰، مکتبه ماجدیه) واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65722کی تصدیق کریں
0     250
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات