خلع

خلع کے بعد دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
67551
| تاریخ :
2023-09-10
معاملات / احکام طلاق / خلع

خلع کے بعد دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے ؟

السلام علیکم! میرے والدین نے میری شادی ایک لڑکی سے کرنے کا انتخاب کیا، لیکن انہوں نے نکاح سے پہلے مجھ سے اجازت نہیں لی،میں خوش نہیں تھا لیکن ان کا فیصلہ قبول کر لیا، پھر وہ مطالبہ کرنے لگے کہ میں لڑکی سے بات کروں، میں بہت روایتی ہوں اس لیے میں نے ان سے کہا کہ میں شادی سے پہلے کوئی رابطہ نہیں رکھنا چاہتا .پھر کچھ مہینوں کے بعد وہ میرے کردار کے بارے میں برا بھلا کہنے والے لوگوں پر یقین کرنے لگے تو انہوں نے میرے والد سے کہا کہ وہ ایک کاغذ پر خلع لکھ دیں،میں خوش نہیں تھا کہ انہوں نے میرے والدین کی بے عزتی کی، لیکن میں خوش تھا کہ یہ ختم ہو گیا، کچھ مہینوں کے بعد انہوں نے میرے والدین کو بتانا شروع کر دیا کہ وہ دوبارہ رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا نکاح اب بھی شرعی ہے؟ اگر ہاں، تو مجھے خاندان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ وہ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ لوگ میری پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں سائل سے نکاح سے پہلےاگرچہ اجازت نہ لی گئی ہو،لیکن اگر سائل نے ازخود گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول کرلیا ہو،یا نکاح ہوجانے کے بعد اس پر رضامندی ظاہر کرلی ہو،تو ایسی صورت میں یہ نکاح شرعاً منعقد ہوچکا تھا،جس کے بعد لڑکی والوں کےسائل کے والد سےخلع کے مطالبہ پرسائل کے والد نے اگربذاتِ خود انہیں خلع نامہ لکھ دیا ہو،اورسائل نے اس پر دستخط نہ کیے ہوں،تو یہ خلع نامہ شرعاً معتبر نہیں اور اس سے نکاح بھی ختم نہیں ہوا،بلکہ اب بھی بدستور برقرار ہے،لیکن اگر سائل نے بھی اس پر دستخط کردئیے ہوں،تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوکریہ نکاح اب باقی نہیں رہا،لہذا اب اگرسائل دوبارہ اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ رشتہ نہ جوڑنا چاہےتو اسے اس کا اختیار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما فی التنزیل العزیز ]البقرۃ:229ٗ[
{الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا إلَّا أَنْ يَخَافَا أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ فإنْ طلقها فلا تحل لهُ منْ بعْدُ حتى تنْكح زوْجًا غيْرهُ}.
وفی المبسوط للسرخسی (6/202)مط:رشیدیہ
(قال): والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق بعوض، وللزوج ولاية إيقاع الطلاق، ولها ولاية التزام العوض، فلا معنى لاشتراط حضرة السلطان في هذا العقد.
وفی رد المحتار (3/441)مط:سعید
(قوله: وشرطه كالطلاق) وهو أهلية الزوج وكون المرأة محلا للطلاق منجزا، أو معلقا على الملك. وأما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول، بخلاف ما إذا قال خالعتك ولم يذكر العوض ونوى الطلاق فإنه يقع وإن لم تقبل لأنه طلاق بلا عوض فلا يفتقر إلى القبول اهـ.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67551کی تصدیق کریں
0     575
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات