غیر مسلم سے تعلقات

غیر مسلم ممالک میں رہائش اختیار کرنا

فتوی نمبر :
67844
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / غیر مسلم سے تعلقات

غیر مسلم ممالک میں رہائش اختیار کرنا

یہ پاکستان سے دوسرےممالک میں شفٹ ہونے کےبارے میں ہے،پاکستان کےموجودہ حالات پرغور کرتےہوئے کہ معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں اور ہر چیز مہنگی ہے ،اس کے علاوہ مجموعی طورپر معاشرے کا ماحول بھی اب اسلامی نہیں رہا، سوال والدین کا ہے جو مجموعی طور پر دیندار ہیں اور دین پر عمل کرتےہیں،جن کے 3 سے 9 سال کی عمر تک بچے ہیں، بیرون ملک ان کے رشتہ دار جو دیندار بھی ہیں ان کےبچے بھی ہیں،انہیں پاکستان چھوڑنےاور دوسرے ملک خاص طور پر برطانیہ میں شامل ہونےکےترغیب دے رہے ہیں،برطانیہ میں رہائش پذیر فیملیز کا بنیادی نکتہ یہ ہےکہ پاکستان میں ماحول اب اسلامی نہیں رہا،اور یہاں برطانیہ میں دین سے زیادہ جڑی ہوئی فیملیز ہیں ،اور مدارس اور علماءِ کرام بھی ہیں ،لہذاا گر والدین دین سے جڑجائیں ،تو بچےبھی انہیں کی طرح دوست بناتے ہیں اور اس ماحول کو اختیار کرتے ہیں،نہ صرف یہ کہ کوئی دین پرعمل کرتاہے ،بلکہ یہاں پرتبلیغی مواقع بھی بہت ہیں،لہذا اب پاکستان میں موجود والدین اس بارے میں پریشان ہیں کہ دوسرے ملک کی قومیت اختیارکرنا اور وہاں بسنے کیلئےجاناجائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا، اس کی قومیت اختیار کرنا اور اس ملک کے ایک باشندے اور ایک شہری ہونے کی حیثیت سےاسکو اپنا مستقل مسکن بنا لینا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا حکم زمانے اور حالات کے اختلاف اور رہائش اختیار کرنےوالوں کی اغراض و مقاصد کےاختلاف سے مختلف ہوجاتا ہے، مثلاً:
۱۔ ا گر ا یک مسلمان کو اس کے وطن میں کسی جرم کے بغیر تکلیف پہنچائی جارہی ہو یا اس کو جیل میں ظلماً قیدکردیا جائے یا اسکی جائیداد ضبط کرلی جائے اور کسی غیر مسلم ملک میں رہائش ا ختیار کرنے کے سو ا ا ن مظالم سے بچنے کی اس کے پاس کوئی صورت نہ ہو ا یسی صورت میں اُس شخص کیلئے کسی غیر مسلم ملک میں رہائش اختیار کرنا اور اس ملک کا ایک باشندہ بن کروہاں رہنا بلا کراہت جائز ہے، بشرطیکہ وہ اس بات کااطمینان کرلے کہ و ہ و ہاں جاکرعملی زندگی میں دین کےاحکامات پر کار بند رہے گا ۔
2۔ اسی طرح ا گر کوئی معاشی مسئلہ سے دو چار ہوجائےاور تلاشِ بسیار کے باو جود اسے اپنے اسلامی ملک میں معاشی وسائل حاصل نہ ہوں حتیٰ کہ وہ ’’ قوت لا یموت ‘ کامحتاج ہوجائےان حالات میں ا گر ا س کو کسی غیرمسلم ملک میں کوئی جائز ملازمت مل جائےجس کی بناء پروہاں رہائش اختیار کرےتو اس کیلئےو ہاں رہائش اختیار کرنا جائز ہے۔
3۔ اسی طرح ا گر کوئی شخص کسی غیرمسلم ملک میں اس نیت سےرہائش اختیار کرتا ہے کہ وہ وہاں کےغیرمسلموں کو اسلام کی دعوت دے گا ،اور ان کو مسلمان بنائےگا یا جومسلمان و ہاں مقیم ہیں اُن کو شریعت کےصحیح احکام بتائے گا اوران کو دینِ اسلام پر جمےرہنے اور ا حکامِ شرعیہ پرعمل کرنے کی ترغیب دے گا اس نیت سےوہاں رہائش اختیار کرناصرف یہ نہیں کہ جائز ہے بلکہ موجب اجر و ثواب ہے۔
۴۔ اگر کسی کو اپنے ملک میں اس قدر معاشی و سائل حاصل ہیں جس کے ذریعے وہ ا پنے شہر کے لوگوں کے معیار کے مطابق زندگی گزارسکتا ہے لیکن صرف معیارِ زندگی بلند کرنے کی غرض سے اور خوشحالی اور عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کی غرض سے کسی غیر مسلم ملک کی طرف ہجرت کرتا ہے تو ایسی ہجرت کراہت سے خالی نہیں ،اس لئے کہ اس صورت میں دنیاوی ضروریات کیلئے اپنے آپ کو وہاں رائج شدہ فو احشات و منکرات کے طوفان میں ڈالنے کے مترادف ہے ،اور بلا ضرورت ا پنی دینی اور اخلاقی حالت کو خطرے میں ڈالنا کسی طرح بھی درست نہیں، اس لئے جو لوگ صرف عیش و عشرت اور خوشحالی کی زندگی بسر کرنے کیلئے وہاں رہائش اختیار کرتے ہیں ان میں دینی حمیت کمزور پڑجاتی ہے ،چنانچہ ایسے لوگ کافرانہ محرکات کے سامنے تیز رفتاری سے پگھل جاتے ہیں، اسی وجہ سے حدیث شریف میں شدید ضرورت اور تقاضے کے بغیر مشرکین کے ساتھ رہائش اختیار کرنے کی ممانعت آئی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : ھو الذی جعل لکم الارض ذلولاً فا مشو ا فی مناکبہا و کلو من رزقہ و الیہ النشور (الملک /15)۔
و فی سنن ابی داود : عن سمرۃ بن جندب اما بعد قال رسول اللہ ﷺ من جامع المشرک و سکن معہ فانہ مثلہ (2/37)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67844کی تصدیق کریں
0     1187
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر مسلم سے عید کے موقع پر ہدیہ اور کھانا قبول کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • غیرمسلم کے ساتھ مشترکہ کاروبار اورکھانےپینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کمپنی کی فرنچائز وطن میں کھولنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کا سودا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سرِ عام صحابہ کو گالیاں دینے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا - پڑھانا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کو ’’بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر ملکی این جی اوز سے رفاہی کاموں میں مدد لینا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • شیعہ پڑوسی سے تعلق اور میل جول رکھنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • فجر اور ظہر کی سنتوں کی قضا - غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کی ماتحتی میں ملازمت اور دوستانہ تعلقات کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک میں رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر سلم ممالک میں سکونت اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا مسلمان ہندو کے گھر کا یا اس کے پیسوں سے کھانا کھا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو سے خدمت لینےکا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • حج کے علاوہ عام حالات میں حلق کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہ پر حملہ کاحکم؟ اور ملت و امت میں فرق؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • عسائیوں کی تقاریب میں شرکت کرنے اور وہاں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی سے دوستانہ تعلق اور ان کی دعوت میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا کرسمس کے موقع پر گفٹ لینا یا گفٹ دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو کے ساتھ مشکل حالات میں کھانے پینے میں مددکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کے ساتھ کھانا کھانا اور ان سے دوستی رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • اہل کتاب کے علاوہ دوسرے کافروں کے ہاتھ کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک سیر و تفریح یا ملازمت کے لیے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • "میری کرمس" کے جواب میں "یو ٹو " کہنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو دوست کی شادی میں شرکت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات