خلع

شرعی خلع سے وقوعِ طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
68544
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

شرعی خلع سے وقوعِ طلاق کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ : میری بیوی نے مجھ سے خلع لیا ہے ،خلع کی ڈگری 23اگست( 2023 )کو جج نے دے دی ہے ،میرا سوال یہ ہے کہ کورٹ کی دی ہوئی خلع کو کتنی طلاق سمجھا جاتا ہے ،کیا عدت کے بعد یہ دو طلاق ہو جائے گی ،اور اگر میں رجوع نہ کرنا چاہتا ہوں ، تو کیا مجھے منہ سے طلاق دینا ہوگی ، دوبارہ کسی اور سے شادی کرنے کے لئے ،اس معاملے میں میری رہنمائی فرمادیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی سے باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ، جو کہ عموماً یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگریوں میں مفقود ہوتا ہے، چنانچہ ایسی ڈگری کے جاری ہو جانے کے باوجود شرعاً نکاح ختم نہیں ہوتا ، بلکہ بد ستور برقرار رہتا ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کی بیوی نے سائل کی اجازت و رضامندی کے بغیر کورٹ سےیک طرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرلی ہو ، تو اس کی وجہ سے شرعاً سائل کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ بد ستور برقرار ہے ، چنانچہ سائل کی بیوی کے لئے مذکور خلع کی ڈگری کو بنیاد بنا کر کسی دوسری جگہ نکاح کرنا شرعاً درست نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے ، البتہ اگر سائل کی بیوی نے سائل یا اس کے مقرر کردہ وکیل کی اجازت و رضامندی سے خلع کی ڈگری حاصل کی ہو تو ایسی صورت میں شرعاً یہ خلع معتبر ہوگا ،اور اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو چکی ہے، جس کے بعد عدت گزار کرسائل کی بیوی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو گی ،جبکہ عدت مکمل ہونے سے بقیہ دو(2) طلاقیں خود بخود واقع نہ ہوں گی ،اور نہ ہی کسی دوسری جگہ نکاح کرنے کے لئے سائل کے ذمہ بیوی کو زبانی طلاق دینا لازم ہوگا ،بلکہ دورانِ عدت یا جب اس کی عدت مکمل ہوجائے گی ،تو وہ اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کر سکے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أحكام القرآن للجصاص : فقال أصحابنا : ليس للحكمين أن يفرقا إلا أن يرضى الزوج(الی قولہ)فقال أصحابنا : ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين ; لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف یملکہ الحکمان۔اھ(2/ 239) ۔
و فی المبسوط للسرخسي : و الخلع جائز عند السلطان و غيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود ، و هو بمنزلة الطلاق(6/ 173) ۔
و فی بدائع الصنائع "و أما ركنه فهو الإيجاب و القبول ؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة ، و لا يستحق العوض بدون القبول .(کتاب الطلاق ، فصل في شرائط ركن الطلاق و بعضها يرجع إلى المرأة(3/ 145)ط : دارالکتب العلمیة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68544کی تصدیق کریں
0     808
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات