انشورنس یا بیمہ پالیسی

جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

فتوی نمبر :
69385
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

السلام علیکم! میں جرمنی پڑھنے کے لئے جانا چاہتا ہوں، لیکن وہاں کی حکومت کی شرط ہے کہ ہیلتھ انشورنس کرائی جائے،جرمنی اس لئے کہ وہاں پڑھائی مفت ہے ،ایسے میں کیا کرنا بہتر ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے پڑھائی کےلئے اگر کسی اور جگہ مناسب انتظام ہوسکتا ہو تو پھر سائل کو ہیلتھ انشورنس کروا کر جرمنی جانے کے بجائے اس دوسری جگہ ہی اپنی تعلیم جاری رکھنی چاہیئے ، البتہ اگر سائل کےلئے تعلیم کے سلسلے میں جرمنی جانا ہی لازم اور ضروری ہو ، اس کےعلاوہ اور کوئی متبادل نہ ہو اور وہاں تعلیم حاصل کرنے کےلئے ہیلتھ انشورنس کرانا بھی لازم ہو اور اس کے لئے اور کوئی جائز متبادل صورت ممکن نہ ہو ، تو ایسی صورت میں بامرِ مجبوری ہیلتھ انشورنس کرانے کی گنجائش ہے ، لیکن اس کےلئے سائل ہیلتھ انشورنس ادارہ کو جتنی رقم جمع کرائےگا ، اس حد تک سائل کےلئے اس رقم کو استعمال کرنے اور اس پالیسی سے مستفید ہونے کی اجازت ہوگی اور زائد رقم کا استعمال سائل کےلئے جائز نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ : يأیها الذين امنوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْميْسِرُ وَ الْأَنْصَابُ وَ الْأَزْلام رجس من عمل الشيطنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔(المائدۃ ایت 90)۔
و فی صحیح مسلم : عن جابرؓ قال : لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم آکل الربا و موکلہ و کاتبہ و شاھدیہ و قال ھم سوآء۔(219/3)۔
و فی فقہ البیوع : أما الشرکات التی تتمحض لتأمین الاشیاء أو المسئولیات(إلی قوله)فان شرکۃ التأمین تدفع الی صاحبہاقیمتھا او قیمۃ اصلاحھا نقداً ، و ذلک مقابل أقساط التأمین ، فان ھذا العقد فیہ ربا ، فلم یبق من المحکوم علیہ بالحلال فی اموال الشرکۃ الا رأس المال ، و حینئذ صارت أموال الشرکۃ مخلوطۃ بالحلال و الحرام۔(2/1068)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69385کی تصدیق کریں
0     1182
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات