سود

امامِ مسجد کو بینک سے حاصل شدہ سودی رقم دینا

فتوی نمبر :
70581
| تاریخ :
2024-01-27
معاملات / مالی معاوضات / سود

امامِ مسجد کو بینک سے حاصل شدہ سودی رقم دینا

اسلامی اصولوں کے مطابق بینک کے فکس ڈیپازٹ اکاؤنٹ سے حاصل کردہ سود ی رقم امام مسجد اور ضرورت مند غریبوں کو دینے کے بارے کیافتوی ہے ؟ اسلامی مالیاتی اخلاقیات کی رو سے اس طرح کے اموال کی تقسیم کے بارے میں جو ارشادات ہیں ، وہ بھی بتائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سودی بینکوں کے سیونگ اکاؤنٹ یا فکس ڈیپازٹ میں رقم رکھواکر اس پر ماہانہ یا سالانہ منافع حاصل کرنا شرعاًسودہونے کی بناپر جائز نہیں ، بلکہ گناہِ کبیرہ ہے ،جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ، البتہ اگر اب تک اس طریقہ سے جوحرام رقم حاصل ہو چکی ہو، تو اس پر توبہ واستغفاراور آئندہ کے لئے دوبارہ اس طرح کے حرام کاموں سے مکمل اجتناب لازم ہے ، اور اصل رقم کے علاوہ زائد رقم مستحقِ زکوٰۃ افراد پر صدقہ کرنا لازم ہے ، چنانچہ اگر امام مسجد بھی مستحقِ زکوٰۃ ہو تو اس کو بھی مذکور رقم دی جاسکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار؛ (قوله إلا في حق الوارث إلخ)(الی قولہ) والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه اھ(5/99 مطلب فیمن ورث مالا حرام ط سعید )۔
وفیہ ایضاً:(قوله: وفي شرح الوهبانية إلخ) (الی قولہ) رجل دفع إلى فقير من المال الحرام شيئا يرجو به الثواب يكفر، ولو علم الفقير بذلك فدعا له وأمن المعطي كفرا جميعا اھ(2/292مطلب فی التصدق من مال الحرام ط سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70581کی تصدیق کریں
0     1163
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات