(+92) 0317 1118263

احکام عمرہ

شوہر یا محرم کے بغیر عمرہ ادا کرنا

فتوی نمبر :
71615
| تاریخ :
2024-03-11

شوہر یا محرم کے بغیر عمرہ ادا کرنا

کیا کوئی خاتون بغیر محرم کے عمرہ ادا کرسکتی ہے؟ جبکہ وہ سعودی عرب میں ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی خاتون سعودی عرب میں ہو اور اسکی جائے اقامت اور حرم شریف کے درمیان سفرِ شرعی کی مسافت کے بقدر فاصلہ نہ ہو اور عمرے کے لئے آتے جاتے وقت کسی فتنے و فساد کا اندیشہ بھی نہ ہو تو ایسی خاتون کے لئے بغیر محرم کے عمرہ کیلئے جانا شرعاً جائز ہوگا، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الصحيح لمسلم عن ابن عمر رضی الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تسافر المرأة ثلاثا إلا ومعها ذو محرم اھ (ج2، ص ۸۷۳ ،ط: البشرى )۔
وفی الهندية : الأحكام التي تتغير بالسفر هی قصر الصلاة ( إلى قولہ) وحرمة الخروج على الحرة بغير محرم الخ (ج1، ص،13ط:ماجدية)۔
وفي البحر الرائق : ( قوله ومحرم أو زوج لإمرأة في سفر) أي وبشرط محرم إلى آخره لما فی الصحيحین لا تسافر امرأة الا ومعها محرم وزاد في رواية أو زوج الخ (ج ٢، ص،314،ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71615کی تصدیق کریں
0     18
متعلقه فتاوی
( view all )
کسی رشتہ کی طرف سے نفلی طواف کرنا 26926 1104 دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟ 49809 561 احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟ 39673 921 ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم 49789 522 رمضان یا حج کے ایام میں عورت کا مانع حیض دوا استعمال کرنا 50440 427 عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا 58151 354 عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم 24533 402 عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا 70519 142 دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم 68862 174 قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا 36752 242 عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا 70541 107 بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا 70405 115 مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا 58619 176 احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا 67164 172 مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جانے والے کے لیے عمرہ کرنا لازم ہے ؟ 71226 92 کیا بچہ کا عمرہ کے بعد حلق نہ کروانے کی وجہ سے والدین گناہ گار ہوں گے؟ 70954 75 عمرہ میں ہئیر پیچ کو ہٹانا ضروری ہے یا نہیں ؟ 69609 58 عورت کا بغیر محرم کے عمرہ پر جانے کا حکم 70626 80 شوہر کی بیماری کی حالت میں عورت عمرے پر جا سکتی ہے ؟ 60840 125 داماد کے ساتھ عمرہ پر جانا 59776 150 ناپاکی کے شک میں کئے ہوئے حج و عمرہ کا حکم 70460 121 عمرہ میں تھوڑے سے بال کاٹنے کے بعد احرام سے نکلنے پر دم لازم ہوگا؟ 70313 108 بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر عمرہ پر جانا کیسا ہے؟ 70231 70 عورت کے لئے عورتوں کے گروپ میں عمرہ پر جانےکا حکم 69786 90 احرام پہننے کے بعد تلبیہ پڑھنے میں تاخیر کرنےسے دم کا حکم 69714 86