خلع

شوہر کا مہر کے تصدیق نامہ پر دستخط کرناخلع کی اجازت شمار ہوگی ؟

فتوی نمبر :
72734
| تاریخ :
2024-04-27
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر کا مہر کے تصدیق نامہ پر دستخط کرناخلع کی اجازت شمار ہوگی ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !ایک مسئلہ ہے مفتی صاحب، یہ دریافت کرنا تھا کہ ایک عورت نے اپنے شوہر سے خلع لیا ہے اور کورٹ نے یہ کہا ہے کہ اگلی پیشی پر آپ نے جو سونا مہر کی شکل میں لیا ہے وہ لے کر آئیں اور اس کے ساتھ ایک اقرار نامہ لے کر آئیں جس کے اوپر شوہر سے دستخط لیا جائے گا کہ ہم نے ان کو اتنا سونا جتنا مہر کا بنتا ہے دیا ہے ،تو شوہر کا کیا اس اقرار نامے پر سائن کرنا یا اس کا اس سونے پر قبضہ کرنا خلع کے لیے کافی ہے یا اس کاقولا اقرار کرنا ضروری ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اقرار نامے کا متن کیا ہے؟ تاکہ اسکے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر اقرار نامہ میں واضح الفاظ کے ساتھ عورت کا خاوند سے حق مہر کے عوض خلع لینے کا ذکر ہو اور شوہر نے مکمل ہوش و حواس میں بلا کسی جبر و اکراہ اس پر دستخط کردیئے تو اس سے بھی خلع درست ہو کر بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوگی ، اس کے بعد زبان سے اقرار ضروری نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَ اِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ وَّ اٰتَیْتُمْ اِحْدٰىهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَاْخُذُوْا مِنْهُ شَیْئًا اَتَاْخُذُوْنَهٗ بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا الآیۃ (آیتـ 20 سورۃ النساء)
وفی بدائع الصنائع: وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول الخ (کتاب الطلاق ج 3 صـ 145 ط: دارالکتب العلمیۃ)
وفیہ ایضاً: (اکرھھا) الزوج (علیہ تطلق بلا مال) لأن الرضا شرط للزوم المال وسقوطہ الخ (کتاب الطلاق باب الخلع ج 3 صـ 446 ط: سعید)
وفی المبسوط: والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق بعوض، وللزوج ولاية إيقاع الطلاق، ولها ولاية التزام العوض الخ (کتاب الطلاق باب الخلع ج 6 صـ173 ط: دار الکتب العلمیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72734کی تصدیق کریں
0     1068
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات