ایک ایپلیکیشن ہے، آن لائن شاپنگ کی جس میں کچھ گیمز بھی ہیں، گیم کھیلنے پر پیسے ملیں گے جن سے ہم شاپنگ کر سکتے ہیں، میں نے بھی گیم کھیلی اور جو انعام میں پیسے ملے، اس سے شاپنگ کی، پھر جب میں نے گیم کی تفصیل دیکھی تو پتہ چلا کہ جو گیم کھیلنے پر انعام کے طور پر جو پیسے ملتے ہیں، وہ سود ہے۔ اب ان پیسوں سے خریدی گئی اشیاء کا کیا حکم ہے؟
اس گیم سے حاصل ہونے والی حرام آمدن سے سائل نے جو اشیاء خریدی ہیں ، وہ اس کے لئے حلال ہیں، تاہم سائل پر لازم ہےکہ جتنی رقم اس نے گیم کھیل کر بنام انعام حاصل کی ہے، اس قدر رقم بلانیت ثواب صدقہ کردے ۔
کما فی الھندیۃ: والفلوس أثمان لا تتعين بالتعيين كالدراهم الخ(کتاب البیوع، الباب الثانی، الفصل الثالث،ج3،ص12،ط:ماجدیۃ)۔
وفیھا ایضا: الدراهم والدنانير لا تتعينان في عقود المعاوضات عندنا الخ(کتاب الصرف،الفصل الاول،ج3،ص218،ط: ماجدیۃ)۔
وفی مجمع الانھر: الدراهم والدنانير لا تتعينان في المعاوضات دينا كانت، أو عينا ألا ترى أنه لو تبايعا عينا بدين ثم تصادقا أن لا دين لا يبطل العقد فصار الإطلاق والتقييد فيه سواء الخ(کتاب الوکالۃ،باب الوکالۃ بالبیع والشراء،ج2،ص229،ط:دار احیاء التراث العربی)۔
وفی الدر: الحرمة تتعددمع العلم بها إلا في حق الوارث الخ
وفی الردتحت (قولہ: إلا في حق الوارث إلخ) أي فإنه إذا علم أن كسب مورثه حرام يحل له،(الی قولہ)والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه(کتاب البیوع،باب البیع الفاسد،مطلب رد المشترى فاسدا إلى بائعه فلم يقبله،ج5،ص99، ط:ایچ ایم سعید)۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1