خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
74438
| تاریخ :
2024-07-09
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

السلام علیکم
حضرت ! میرا ایک سوال ہے ،میرا نکاح ہوا تھا ، رخصتی نہیں ہوئی ، دو ہفتہ بعد ہی شوہر نے بولا کہ انہیں مجھے نہیں رکھنا اور بلاک کر دیا ، میرے گھر والے ان کے گھر گئے بات کے لئے ، انہوں نے بولا کہ ہمارے بیٹے کو نہیں رکھنا اور خود کورٹ سے جا کر خلع لے لیں، میں نے کورٹ سے خلع لے لی ہے ، تو کیا خلع ہو گئی ہے ؟ لڑکے نے منہ سے طلاق نہیں بولا، لیکن یہ بولا کہ مجھے نہیں رکھنا ، آپ نے خلع لینا ہے تو لے لیں , بیٹھنا ہے تو بیٹھ جائیں میرا کوئی واسطہ نہیں ،کیا میں دوسری جگہ شادی کرسکتی ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے ،جس کی صحت کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور ایجاب و قبول شرط ہے ، جو عموماً عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگریوں میں نہیں پائی جاتی، چنانچہ صورت مسئولہ میں اگر سائلہ کے شوہر نے یا اس کے وکیل نے عدالت میں حاضر ہوکر خلع کے پیپرز پر دستخط نہ کیے ہوں تو مذکور یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری ہونے کے باوجود سائلہ کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ بدستور بر قرار ہے، لہذا مذکور یکطرفہ خلع کی ڈگری کی بنیاد پر سائلہ کے لئے دوسری جگہ نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔ تاہم اگر شوہر اس رشتہ کو باقی نہیں رکھنا چاہتا ہو تو اس کو کسی طرح طلاق بالمال یا خلع پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے، تاکہ عورت اپنے مستقبل کے بارے میں آزادنہ فیصلہ کر سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع (إلى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها اھ (ج 3، ص 153) ۔
وفي التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر الى الايجاب والقبول يثبت الفرقة و يستحق عليها العوض الخ (ج 3، ص 453، ادارۃ القرآن)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74438کی تصدیق کریں
0     614
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات